وزارت خزانہ
مئی 2026 (مالی سال 27-2026) تک حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
प्रविष्टि तिथि:
30 JUN 2026 5:44PM by PIB Delhi
مئی 2026 تک حکومت ہند کے ماہانہ کھاتوں کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کر دی گئی ہیں ۔ اس کیجھلکیاں درج ذیل ہیں: -
حکومت ہند کو مئی 2026 تک 7,18,669 کروڑ روپے (کل وصولیوں کے متعلقہ بجٹ تخمینہ 27-2026 کا 19.7 فیصد) موصول ہوئے ہیں جن میں 3,48,138 کروڑ روپے کا ٹیکس ریونیو (مرکز کو خالص)، 3,50,867 کروڑ روپے کا نان ٹیکس ریونیو اور 19,664 کروڑ روپے کی نان ڈیٹ کیپٹل رسیدیں شامل ہیں ۔ اس مدت کے دوران حکومت ہند کی طرف سے ٹیکسوں کی حصے داری کی منتقلی کے طور پر ریاستی حکومتوں کو 1,75,557 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 12,086 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔
حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے کل اخراجات 8,81,023 کروڑ روپے (متعلقہ بجٹ تخمینہ 27-2026 کا 16.5 فیصد) ہیں ، جن میں سے 6,30,020 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ میں اور 2,51,003 کروڑ روپے کیپٹل اکاؤنٹ میں ہیں ۔ کل ریونیو اخراجات میں سے 1,81,461 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں کے حساب سے اور 75,542 کروڑ روپے بڑی سبسڈیز کے حساب سے ہیں ۔
*****
(ش ح ۔ م ش ۔ م ذ)
U.No: 9353
(रिलीज़ आईडी: 2279472)
आगंतुक पटल : 8