سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی بڑے پلوں کے ڈیزائن کی آزادانہ جانچ کے لیے آئی آئی ٹیز اور ممتاز تکنیکی اداروں کو بطور مشیر/جانچ کنندہ فہرست میں شامل کرے گی
تقریباً12 آئی آئی ٹیز اور دیگر ممتاز اداروں نے این ایچ اے آئی کے ساتھ اشتراک کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے
प्रविष्टि तिथि:
30 JUN 2026 4:46PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی حفاظت، معیار اور طویل مدتی پائیداری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھارت کی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے ایک اہم اقدام کے تحت بھارتی ٹیکنالوجی اداروں (آئی آئی ٹیز) اور دیگر ممتاز تکنیکی اداروں کو فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ قومی شاہراہ کے منصوبوں میں بڑے پلوں کے ہائیڈرولک مطالعات اور ڈیزائن کی آزادانہ جانچ کی جا سکے۔یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ بڑے پل، جو 100 سال یا اس سے زیادہ عرصے کی خدماتی عمر کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں، تعمیر سے قبل سخت اور آزاد تکنیکی جائزے سے گزریں۔ اس پہل کے تحت تقریباً 12 آئی آئی ٹیز، جن میں آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی بمبئی، آئی آئی ٹی روڑکی، آئی آئی ٹی کھڑگپور اور دیگر ممتاز ادارے شامل ہیں، نے این ایچ اے آئی کے ساتھ اشتراک کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
یہ اقدام این ایچ اے آئی کو ملک گیر سطح پر ایک ایسا ادارہ جاتی فریم ورک قائم کرنے میں مدد دے گا جس کے تحت اہم پل منصوبوں کے ڈیزائن کی جامع جانچ پڑتال کی جا سکے گی۔ یہ فریم ورک معیار کی یقین دہانی کے طریقۂ کار کو مزید مضبوط بنائے گا اور پلوں کے ڈیزائن اور تعمیر کے بہتر نفاذ کو فروغ دے گا۔اس کے تحت ساختی (اسٹرکچرل)ڈیزائن کے حسابات، انجینئرنگ ڈرائنگز، تعمیراتی طریقۂ کار، زمینی و ارضیاتی تحقیقات اور ہائیڈرولک مطالعات کا تفصیلی جائزہ شامل ہوگا۔
یہ فریم ورک مختلف طریقہ ہائے تعمیر کے تحت نافذ کیے جانے والے تمام منصوبوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا، جس سے مختلف منصوبہ جاتی ماڈلز کے درمیان معیار کی یقین دہانی کا ایک ہم آہنگ اور مستقل نظام قائم ہوگا۔
یہ اقدام اسٹرکچرل حفاظت کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا، ڈیزائن کی قابلِ اعتمادیت میں اضافہ کرے گا اور طویل مدتی عملی خطرات کو کم کرے گا۔ یہ این ایچ اے آئی کے وسیع تر مقصد کے مطابق ہے، جس کا ہدف بہترین انجینئرنگ طریقوں اور مضبوط ادارہ جاتی نظاموں کو اپناتے ہوئے اعلیٰ معیار اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
***
ش ح۔م م ۔ش ت
Urdu No-9348
(रिलीज़ आईडी: 2279421)
आगंतुक पटल : 11