وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

प्रविष्टि तिथि: 28 JUN 2026 8:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماہے کے شہر وکٹوریہ میں ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رام غلام سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات سیشلز کے گولڈن جوبلی قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ہوئی۔ نومبر 2024 میں منصب سنبھالنے کے بعد سے وزیر اعظم رام غلام کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی یہ چوتھی ملاقات تھی۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اور ماریشس کے درمیان جاری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی اقتصادی پیکیج کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعظم مودی نے ماریشس کی ترقی اور پیش رفت کے لیے بھارت کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جاری دو طرفہ منصوبے ماریشس کے صحت، رابطہ کاری، پائیدار ترقی اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

دونوں وزرائے اعظم نے بھارت کے وژن "مہا ساگر" اور "پڑوسی پہلے" پالیسی کے تحت بھارت-ماریشس بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت اور گلوبل ساؤتھ کے لیے اپنے مشترکہ عزم پر اتفاق کیا۔

رہنماؤں نے باہمی ترقی اور بحرِ ہند کے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع

 U: 9275

 


(रिलीज़ आईडी: 2278717) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Gujarati , Odia