وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے من کی بات کے 135ویں ایپی سوڈ میں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں

प्रविष्टि तिथि: 28 JUN 2026 8:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج من کی بات کے 135ویں ایپی سوڈ میں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

آج کی #MannKiBaat کا آغاز سلامتی اور خود انحصاری کی دنیا سے متعلق مثبت پیش رفت کے ساتھ ہوا۔

 

 

پرانی ذہنیت کو توڑنے اور دوسروں کے ساتھ ہمدردی دکھانے کے معاملے میں راستہ دکھانے کے لیے مجھے آسام کی اپنی بہنوں اور بھائیوں پر فخر ہے۔ #MannKiBaat

 

ناگالینڈ میں کھیلوں کو فروغ دینے سے متعلق یہ 2 کوششیں آپ کو پسند آئیں گی… #MannKiBaat

دیکھیے کیسے بہار کی نالندہ یونیورسٹی اور مرکزی سنسکرت یونیورسٹی خوبصورتی سے روایت کو جدیدیت کے ساتھ ضم کر رہی ہیں۔ #MannKiBaat

ڈومینیکن ریپبلک میں ہندوستانی ثقافت کے تئیں اپنے جذبے کے لیے برہماکمل ڈومینیکن ویدک منتر جاپ کرنے والے گروپ کی کوششوں کی تعریف کی۔ #MannKiBaat

میگھالیہ کے لوگوں نے جس طرح اپنی جڑوں کو محفوظ کر رکھا ہے اس پر بھارت کو فخر ہے۔ #MannKiBaat

ہم ہندوستان کے عوام نے بارہا ثابت کیا ہے کہ عوامی شراکت کی طاقت ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے مغربی ایشیا کے بحران کی روشنی میں جو اپیلیں کی ہیں انہیں نہ صرف لوگوں کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے بلکہ بے پناہ تعاون بھی مل رہا ہے۔ #MannKiBaat

ناندیڑ کے بہادر پورہ کے پیٹھکر خاندان نے شادی کے موقع پر ساتھی گاؤں والوں کے لیے حادثاتی بیمہ کا انتظام کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا اور پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا- اسکیموں کے بارے میں معلومات جو مصیبت کے وقت لوگوں کے لیے حفاظتی ڈھال کے طور پر کام کرتی ہیں، اپنے خاندان کے ساتھ بھی شیئر کریں۔ #MannKiBaat

مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے بیاورا کی خواتین نے کچرے سے ایک شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے، انہوں نے پلاسٹک کے فضلے کو اکٹھا کر کے ’ایکو برکس‘ بنایا، جو اب شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ #MannKiBaat

آنے والے گنیش اتسو کے پیش نظر، گنپتی بپا کی مورتی بنانے والوں اور خریداروں سے میری یہ خصوصی درخواست … #MannKiBaat

**************

ش ح۔ ف ش ع 

  U: 9274                                                                                                                                    


(रिलीज़ आईडी: 2278716) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Marathi , English , हिन्दी , Manipuri , Gujarati