وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کے جہاز اُدے گری، کروتّی اور شکتی تھائی لینڈ کے سٹاہیپ پہنچے

प्रविष्टि तिथि: 27 JUN 2026 1:40PM by PIB Delhi

جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں اپنی آپریشنل تعیناتی کے حصے کے طور پر بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کے جہاز اُدے گری، کورتّی اور شکتی تھائی لینڈ کے سٹا ہیپ پہنچے۔

مشرقی بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ یئر ایڈمیرل آلوک آنند کی قیادت میں جہازوں کا خیرمقدم رائل تھائی بحریہ نے کیا۔ یہ بندرگاہ دورہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ بھارت کی مسلسل سمندری سرگرمیوں کا حصہ ہے اور بھارت و تھائی لینڈ کے درمیان قریبی اور دیرینہ بحری شراکت داری کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سفر میں پیشہ ور لین دین، مختلف جہازوں کا دورہ، آپریشن سے متعلق بات چیت، کھیل کود سے متعلق سرگرمیاں اور سماجی رابطہ کاری شامل ہوں گے، جن کا مقصد بحریہ کے درمیان تعاون اور باہم اثر پزیری کو مضبوط کرنا ہے۔

اس بندرگاہ تعیناتی کا مقصد بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان دوستی، باہمی تعاون اور باہمی بحری تعلقات کو اور مضبوط کرنا ہے۔ یہ بھارتی بحریہ کے جہازوں کے سودیشی ڈیزائن، ماڈیولر تعمیرات، اور جدید ترین تکنالوجی کو بھی ظاہر کرتا ہے، جس سے دفاعی تکنالوجی میں بھارت کی بڑھتی صلاحیتوں اور ایک قابل اعتماد شراکت داری کے طور پر اس کی شبیہ ظاہر کرتی ہے۔


***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9238


(रिलीज़ आईडी: 2278449) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Tamil