نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن 27 اور 28 جون کو کرناٹک کا دورہ کریں گے
نائب صدر جمہوریہ بنگلورو میں نڈا پربھو شری کیمپے گوڑا کی 517 ویں یومِ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
26 JUN 2026 1:49PM by PIB Delhi
بھارت کے نائب صدر جمہوریہ، جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن، 27 اور 28 جون 2026 کو دو روزہ دورے پر کرناٹک جائیں گے۔
27 جون 2026 کو نائب صدر جمہوریہ بنگلورو میں نڈا پربھو شری کیمپے گوڑا کی 517 ویں یومِ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
28 جون 2026 کو نائب صدر جمہوریہ بنگلورو میں راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (آر جی یو ایچ ایس) کے یومِ تاسیس اور منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے سلسلے میں منعقد ہونے والے نشہ مکت بھارت کانکلیو میں بھی شرکت کریں گے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-9221
(रिलीज़ आईडी: 2278197)
आगंतुक पटल : 11