کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندوستان کی برآمدی ترقی کو تیز کرنے کے لئے ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں اور صنعتی انجمنوں کے ساتھ ایک اجلاس صدارت کی


ای پی سی پرزور دیا گیا ہے کہ وہ نئی منڈیوں، نئی مصنوعات اور زیادہ برآمدی ترقی پر توجہ مرکوز کریں

प्रविष्टि तिथि: 25 JUN 2026 5:03PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایکسپورٹ پروموشن مشن (ای پی ایم) کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہندوستان کی برآمدی ترقی کو تیز کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 24 جون 2026 کو نئی دہلی میں ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں (ای پی سی) اور صنعتی انجمنوں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس ای پی سی کے ساتھ پہلے کی بات چیت کے دوران طے شدہ اتفاق رائے پر مبنی تھا کہ برآمدات کو بڑھانے، نئی منڈیوں تک رسائی، نئی مصنوعات کو فروغ دینے اور ملک کی مجموعی برآمدی کارکردگی میں ہر کونسل کے تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک منظم اور مربوط ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے انفرادی تنظیمی خدشات کو دور کرنے سے آگے توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔

پیش گوئی کو بڑھانے اور تجارتی سہولت میں تیزی لانے کے لیے، وزیر موصوف نے شرکاء کو مطلع کیا کہ قانونی اور سہولت کمیٹی کے اجلاسوں کے عارضی شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اسے ڈی جی ایف ٹی کی ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔ نارمز کمیٹی، پالیسی ریلیکسیشن کمیٹی، ای پی سی جی کمیٹی اور ایگزم فیسیلیٹیشن کمیٹیاں اب ہر پندرہ دن بعد مقررہ دنوں پر اجلاس کریں گی، جبکہ ایس سی او ایم ای ٹی سے متعلق بین الوزارتی ورکنگ گروپ ہر ماہ اجلاس کرے گا۔ اس پہل کا مقصد معاملات کے مقررہ وقت پر نمٹارے کو یقینی بنانا ، زیر التواء معاملات کو کم کرنا ، میٹنگ منٹس کے اجراء میں تیزی لانا اور برآمد کنندگان کے لیے زیادہ متوقع اور قابل اعتماد سہولت کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

جناب گوئل نے تمام ای پی سی اور صنعتی انجمنوں پر زور دیا کہ وہ ڈی جی ایف ٹی کے ساتھ فعال طور پر جڑے رہیں اور توجہ مرکوز، قابل قدر اور نتائج پر مبنی تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی منڈیوں کے ساتھ ہندوستان کے انٹرفیس کے طور پر ای پی سی کو حکومت کے ساتھ قریبی شراکت داری میں کام کرنا چاہیے اور ملک کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کے تجارتی معاہدوں سے ابھرتے ہوئے بازار تک رسائی کے مواقع سے پوری طرح فائدہ اٹھانا چاہیے۔

بات چیت کے دوران کامرس سکریٹری جناب راجیش اگروال نے اس بات پر زور دیا کہ ایکسپورٹ پروموشن مشن کی کامیابی کا انحصار نہ صرف مداخلتوں کو شروع کرنے پر، بلکہ برآمد کنندگان کی طرف سے ان کے موثر استعمال کو یقینی بنانے پر بھی ہوگا۔ ایکسپورٹ فیکٹرنگ، ای کامرس برآمد کنندگان کے لیے کریڈٹ گارنٹی، ایکسپورٹ کریڈٹ کے لیے ضمانت اور ابھرتے ہوئے برآمدی مواقع کے لیے تعاون جیسے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ای پی سیز اور صنعتی انجمنوں سے بینکوں اور دیگر شراکت داروں (اسٹیک ہولڈرز) کے ساتھ شراکت میں فوکس آؤٹ ریچ پروگرام شروع کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کا مقصد دستیاب بجٹ امداد کو قابل پیمائش نتائج اور برآمدی ترقی میں تبدیل کرنا ہونا چاہیے۔

کامرس سکریٹری نے ای پی سی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مختلف ای پی ایم اجزاء کے تحت تجاویز تیار کریں ، خاص طور پر ایکسپورٹ ویئر ہاؤسنگ اور لاجسٹکس ، سرٹیفیکیشن سپورٹ ، ٹریڈ انٹیلی جنس اور مارکیٹ تک رسائی کے شعبوں میں۔ انہوں نے نئی منڈیوں کی پہچان کرنے، ہندوستان کے آزاد تجارتی معاہدوں کے ذریعے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور اہم بین الاقوامی تجارتی تقریبات میں وسیع تر شرکت کو فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی، خاص طور پر ان خطوں میں جہاں برآمدی صلاحیت نمایاں ہے۔

کامرس سکریٹری نے ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ ہبس اقدام میں ای پی سی کی فعال شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ قومی، ریاستی اور ضلعی سطح پر فوکل پوائنٹس کو نامزد کریں۔ انہوں نے ای پی سی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ فوری برآمدی صلاحیت والی مصنوعات اور اضلاع کی پہچان کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ پروموشن کمیٹیوں کے ساتھ مل کر کام کریں ۔ جی آئی مصنوعات، زرعی پیداوار اور مقامی دستکاری جیسی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ضلعی سطح کی طاقت کو برآمدی مواقع میں تبدیل کرنے اور مسلسل رہنمائی، صلاحیت سازی اور مارکیٹ کے روابط کے ذریعے نئے برآمد کنندگان کو ماحولیاتی نظام میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سیاق و سباق طے کرتے ہوئے ، ڈائریکٹر جنرل برائے غیر ملکی تجارت نے ملک کے برآمدی فروغ کے سفر میں شراکت دار کے طور پر شریک ای پی سی کا خیرمقدم کیا۔ ڈی جی ایف ٹی نے ایکسپورٹ پروموشن مشن (ای پی ایم) کے لیے ایک مشن موڈ اور شراکت داری پر مبنی نقطہ نظر پر زور دیا اور ہر کونسل پر زور دیا کہ وہ مشن کے ہر جزو سے مکمل فائدہ اٹھائے، جس میں سہولت کے ساتھ ساتھ قابل پیمائش نتائج، آخری میل تک پہنچنے اور برآمد کنندگان کو فائدہ پہنچانے پر توجہ دی جائے۔ ڈی جی ایف ٹی نے ضلعی سطح پر برآمدات کے فروغ ، ای کامرس برآمدات  اور نئے دور کے برآمد کنندگان کے طور پر ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

ایکسپورٹ پروموشن مشن کی مداخلتوں کی صورتحال پیش کرتے ہوئے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل برائے غیر ملکی تجارت جناب لوکیش ایچ ڈی نے ایچ ڈی نے بتایا کہ دس مداخلتیں پہلے ہی نافذ کی جا چکی ہیں، جبکہ برانڈنگ سے متعلق جزو پر وسیع تر اسٹیک ہولڈر مشاورت جاری ہے۔ صنعتی فیڈ بیک کی بنیاد پر، آپریشنل مداخلتوں میں متعدد اصلاحات کو شامل کیا گیا ہے، جس میں شناخت شدہ ٹیرف لائنوں پر چھوٹے اور مائیکرو برآمد کنندگان کو سود کی رعایت کے فوائد میں توسیع شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صنعتی شراکت داروں (اسٹیک ہولڈرز) اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو شامل کرتے ہوئے 2 جون 2026 کو ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا، تاکہ آپریشنل مسائل کی نشاندہی کی جا سکے اور ان سے نمٹا جا سکے اور برآمد کنندگان کے ذریعے اسکیموں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو آسان بنایا جا سکے۔

 

ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ ہبس (ڈی ای ایچ) پہل کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے، غیر ملکی تجارت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب ابھینو گپتا نے یکم جون 2026 کو شروع کی گئی 90 روزہ ایکٹیویشن مہم کی صورتحال پیش کی۔ ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ پروموشن کمیٹیوں (ڈی ای پی سی) اور ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ ایکشن پلانز (ڈی ای اے پی) کے ساتھ اضلاع بطور ایکسپورٹ ہبس پہل کے تحت قائم کردہ ادارہ جاتی فریم ورک کی بنیاد پرجو اب تمام اضلاع میں کام کر رہے ہیں، ایکٹیویشن کی مدت کے دوران مرکزی اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں اور دیگر شراکت داروں کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک تفصیلی سرگرمی کیلنڈر تیار کیا گیا ہے۔

*******

) ش ح –ش آ۔ن ع )

U.No. 9189


(रिलीज़ आईडी: 2277927) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Gujarati , Tamil