صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت  کی مرکزی وزارت نے ویکسین، اینٹی مائیکروبیل اور کینسر مخالف ادویات تک کیو آر کوڈ پر مبنی ڈرگ ٹریسیبلٹی فریم ورک کےدائرے کو وسعت دے دی  ہے


کیو آر کوڈ پر مبنی تصدیق کے عمل میں ویکسین، اینٹی مائیکروبیل، این ڈی پی ایس  اور کینسر مخالف ادویات کو شامل کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 25 JUN 2026 1:20PM by PIB Delhi

بھارت کی دوا سازی سے متعلق  سپلائی چین کے معیار، حفاظت اور سالمیت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، صحت و خاندانی بہبود  کی وزارت نے 'شیڈول ایچ2' کے دائرہ کار کو بڑھانے اور کیو آر کوڈ پر مبنی ٹریک اینڈ ٹریس فریم ورک کے تحت ادویات کے اضافی زمروں کو لانے کے لیے 'ڈرگز رولز، 1945' میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ترمیم شدہ دفعات کے تحت، تمام ویکسین، اینٹی مائیکروبیل، نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے تحت آنے والی نشہ آور اور دماغی اثرات مرتب کرنے والی ادویات، اور کینسر کے علاج کی تمام ادویات کو ڈرگز رولز 1945 کے 'شیڈول ایچ 2' میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس ترمیم کے بعد، ان ادویات کے فارمولیشن تیار کرنے والے مینوفیکچررز کے لیے یہ لازم ہوگا کہ وہ پروڈکٹ کی بنیادی پر بار کوڈ یا کوئیک رسپانس (کیو آر) کوڈ پرنٹ کریں یا چسپاں کریں اور جہاں جگہ ناکافی ہو، وہاں ثانوی پیکیجنگ  پر اسے لگائیں۔ اس کیو آر کوڈ میں ایسی معلومات محفوظ ہوں گی جن تک سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکے گی تاکہ پوری سپلائی چین میں پروڈکٹ کی تصدیق اور پڑتال کو آسان بنایا جاسکے۔

کیو آر کوڈ میں پروڈکٹ کی اہم معلومات ،یعنی پروڈکٹ کا منفرد شناختی کوڈ ، جینرک اور برانڈ کا نام، مینوفیکچرر (تیار کنندہ) کا نام اور پتہ، بیچ نمبر، تیاری اور میعاد ختم ہونے کی تاریخیں ، مینوفیکچرنگ لائسنس نمبر، اور جہاں ضروری ہو وہاں اجزائے ترکیبی  کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

کیو آر کوڈ پر مبنی شناخت کی یہ شرط پہلے ملک کی سرفہرست 300  دوا سازی سے متعلق برانڈز پر لاگو تھی۔ موجودہ ترمیم کے اس کے دائرہ کار میں یہ نمایاں اضافہ کرتی ہے جس میں تمام ویکسین، اینٹی مائیکروبیل، کینسر مخالف ادویات، اور نشہ آور و دماغی اثرات مرتب کرنے والی ادویات کو شامل کیا گیا ہے، جس سے ٹریسیبلٹی (پتہ لگانے) کا دائرہ وسیع ہوگا اور جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت کے خلاف حفاظتی اقدامات مضبوط ہوں گے۔

پتہ  لگانے کا یہ بہتر نظام سپلائی چین کے مختلف مراحل پر ادویات کی تصدیق کو آسان بنائے گا اور دواؤں کی بہتر ٹریکنگ اور پڑتال کو ممکن بنائے گا۔ امید ہے کہ اس اقدام سے انضباطی نگرانی مضبوط ہوگی اور مارکیٹ میں جعلی ادویات کی تقسیم کو روکنے کی کوششوں کو  بھی مدد ملے گی۔ یہ اینٹی مائیکروبیل مصنوعات کی بہتر شناخت اور نگرانی کو ممکن بنا کر 'اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس' (اے ایم آر) کے خلاف قومی مہم میں بھی اپنا تعاون دےگی۔

صنعت  اور دیگر متعلقہ فریقوں کو اس پر عمل درآمد کے لیے مناسب وقت دینے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے،  مذکورہ وزارت نے تعمیل کے لیے مرحلہ وار ٹائم لائنز مقرر کی ہیں۔ ویکسین، نشہ آور اور دماغی اثرات مرتب کرنے والی ادویات اور کینسر مخالف ادویات سے متعلق دفعات  یکم جولائی 2027 سے نافذ العمل ہوں گی، جبکہ اینٹی مائیکروبیل سے متعلق دفعات  یکم  جولائی 2028 سے لاگو ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش م۔ ن م۔

U-9167


(रिलीज़ आईडी: 2277715) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam