شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت اورجی آر اے اے ایم کے درمیان ایمبارک انڈیا ڈیولپمنٹ فیلوشپ کی تجویز کے لیے مفاہمتی اعلامیہ پر دستخط
प्रविष्टि तिथि:
25 JUN 2026 12:06PM by PIB Delhi
شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے گراس روٹس ریسرچ اینڈ ایڈووکیسی موومنٹ (جی آر اے اے ایم) کے ساتھ مفاہمتی اعلامیہ (ایس او آئی) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت دو فیلو کو وزارت کے کاموں سے منسلک کیا جائے گا۔
دستخط کی تقریب میں وزارت کے ڈائریکٹر جنرل (ڈیٹا گورننس) شری پی آر میشرام نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر بسواراجو آر شریشٹھ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جی آر اے اے ایم اور جناب پرسُون ورما، ڈائریکٹر، ٹریننگ یونٹ، کیپیسٹی ڈیولپمنٹ ڈویژن، وزارت شماریات نے اسٹیٹمنٹ آف اِنٹینٹ پر دستخط کیے۔
یہ اشتراکی اقدام وزارت شماریات اور جی آر اے اے ایم کے درمیان عملی اور باہمی تعاون پر مبنی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس کے تحت تحقیق سے وابستہ، باصلاحیت اور حوصلہ مند افراد وزارت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس پروگرام کے تحت منتخب فیلو وزارت کے جاری اور نئے اقدامات میں معاونت فراہم کریں گے، تحقیق کی بنیاد پر جدید اور مؤثر حل تجویز کریں گے اور ترقی، صلاحیت سازی اور طرزِ حکمرانی سے متعلق اہم چیلنج سے نمٹنے میں علمی مہارت اور جدت پسندی کا کردار ادا کریں گے۔اس اقدام کا مقصد ایک جانب وزارت کے لیے فیلوکی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے، جبکہ دوسری جانب فیلو کو عوامی پالیسی سازی، انتظامی امور اور گورننس کے شعبوں میں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔یہ شراکت داری تحقیق، اختراع اور مؤثر پالیسی سازی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے، جس سے نوجوان محققین اور پالیسی ماہرین کو حکومتی نظام کے ساتھ براہِ راست کام کرنے کا منفرد موقع فراہم ہوگا۔
*****
ش ح۔م ش ع– ف ر
Uno-9161
(रिलीज़ आईडी: 2277712)
आगंतुक पटल : 11