سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے تلنگانہ، جموں و کشمیر اور لداخ میں قومی شاہراہ کے منصوبوں کے معیار اور دیکھ ریکھ کا جائزہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
25 JUN 2026 11:28AM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کےمرکزی وزیرنتن گڈکری نے نئی دہلی میں منعقدہ مختلف جائزہ اجلاسوں کے دوران تلنگانہ، جموں و کشمیر اور لداخ میں جاری قومی شاہراہ کے منصوبوں کے معیار، دیکھ ریکھ اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔جائزہ اجلاس میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کےمرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا بھی موجود تھے۔جائزہ اجلاسوں میں تلنگانہ میں 4,931 کلومیٹر، جموں و کشمیر میں 2,035 کلومیٹر اور لداخ میں 804 کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں اور متعلقہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
یہ جائزہ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی آراء اور اطلاعات کی بنیاد پر لیا گیا، جن میں میڈیا رپورٹس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوامی ردِعمل، وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں (ایم او آر ٹی ایچ)، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) کے افسران اور منصوبوں سے وابستہ ٹھیکیداروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات شامل تھیں۔

اجلاس کے دوران نتن گڈکری نے جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال، دیکھ ریکھ کی سرگرمیوں اور محفوظ، مؤثر اور پائیدار شاہراہ کے ڈھانچے کی فراہمی کے لیے اختیار کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبوں کی تکمیل کی رفتار تیز کی جائے، تاہم معیار اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین اصولوں سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
وزیر موصوف نے متعلقہ حکام اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے، منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی اور بہترین عملی طریقوں کو اپنایا جائے تاکہ شاہراہوں کی پائیداری، سفر کے آرام اور طویل مدتی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اور اچھی طرح برقرار رکھی گئی سڑکیں علاقائی رابطے کو مضبوط بنانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، سیاحت کے امکانات بڑھانے اور عوام کے سفر کو زیادہ محفوظ اور آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

نتن گڈکری نے تمام منصوبوں میں مانسون سیزن کی پیشگی تیاریوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ بارش سے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اور تدارکی اقدامات کیے جائیں، جن میں آبی نکاسی کے مؤثر انتظامات، باندھوں کے استحکام اور تحفظ کے کام، اور موسمی حالات سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے فوری نمٹنے کے لیے تیز کارروائی کے نظام کی تعیناتی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات قومی شاہراہوں پر بلا تعطل آمدورفت، سڑکوں کی حفاظت اور پورے شاہراہ کے نیٹ ورک کی مضبوطی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔آخر میں وزیر موصوف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت جدید انجینئرنگ حل، معیاری تعمیرات اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذریعے ملک بھر میں عالمی معیار کا شاہراہی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
*****
ش ح۔م ش ع– ف ر
Uno-9160
(रिलीज़ आईडी: 2277655)
आगंतुक पटल : 19