وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم ابی احمد علی اور پراسپرٹی پارٹی کو انتخابی فتح پر مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
23 JUN 2026 8:09PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے وزیرِ اعظم ابی احمد علی اور پراسپرٹی پارٹی کو ایتھوپیائی پارلیمانی انتخابات میں ان کی فیصلہ کن فتح پر مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ بھارت ایتھوپیاکے ساتھ اپنے تاریخی، کثیر جہتی اور گہرے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ گذشتہ سال ایتھوپیاکے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے، انھوں نے وزیرِ اعظم ابی احمد علی کے ساتھ مل کر بھارت-ایتھوپیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے قریبی طور پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
میرے دوست، وزیرِ اعظم ابی احمد علی اور پراسپرٹی پارٹی کو ایتھوپیائی پارلیمانی انتخابات میں فیصلہ کن فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
بھارت ایتھوپیا کے ساتھ اپنے تاریخی، کثیر جہتی اور گہرے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ مجھے گذشتہ سال ایتھوپیا کے اپنے دورے کی خوشگوار یاد ہے اور میں اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور اپنے عوام کے درمیان دوستی کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
@AbiyAhmedAli
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 9111
(रिलीज़ आईडी: 2277255)
आगंतुक पटल : 6