صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے 5 لاکھ سے زیادہ اعضا کے عطیات کے عہد کا تاریخی سنگ میل عبور کیا


عوامی شرکت میں اضافہ ملک میں اعضا اور بافتوں کے عطیہ کو فروغ دینے کے تئیں بڑھتی ہوئی بیداری اور اجتماعی عزم کو ظاہر کرتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 22 JUN 2026 7:32PM by PIB Delhi

ملک کی اعضا کے عطیہ کی تحریک کے لیے ایک اہم سنگ میل میں، بھارت نے 5 لاکھ سے زیادہ اعضا کے عطیات کے عہد درج کیے ہیں، جو اعضا اور بافتوں کے عطیہ کے جان بچانے والے مقصد کے تئیں شہریوں کی بڑھتی ہوئی بیداری،  ہم دردی اور اجتماعی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ کام یابی اعضا کے عطیہ کو انسانیت کے ایک گہرے عمل کے طور پر عوامی شناخت میں اضافے کو اجاگر کرتی ہے جو پیوندکاری کے منتظر مریضوں کو امید اور زندگی کا دوسرا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ رضاکارانہ اعضا اور بافتوں کے عطیہ کو فروغ دینے اور باخبر شرکت اور سماجی ذمہ داری کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے حکومتِ ہند کی مسلسل کوششوں میں ایک قابلِ ذکر پیش رفت کی بھی نشان دہی کرتا ہے۔

اس موقع پر، ڈاکٹر انل کمار، ڈائریکٹر، نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (این او ٹی ٹی او)، نے اعضا کے عطیہ کے مقصد کے لیے ملک بھر کے شہریوں کے ذریعے ان کی زبردست حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے حکومتی اور غیر حکومتی تنظیموں، صحت پیشہ وران، تعلیمی اداروں، میڈیا تنظیموں اور دیگر شراکت داروں کی قیمتی شراکت کو تسلیم کیا جنھوں نے بیداری اور عوامی حمایت کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں مسلسل عزم اور تعاون کے لیے تمام ریاستی حکومتوں اور مرکزی علاقہ کی انتظامیہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔

حکومتِ ہند مسلسل بیداری پیدا کرنے، ادارہ جاتی صلاحیتوں کو بڑھانے اور پیوندکاری کے نظام کو مضبوط بنانے کے ذریعے اعضا اور بافتوں کی مانگ اور دستیابی کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ کوششیں یہ یقینی بنانے پر مرکوز ہیں کہ ملک بھر میں اعضا کی پیوندکاری کی مشقیں اخلاقی، منصفانہ، شفاف اور مریض مرکوز رہیں۔

ملک میں اعضا کے عطیہ کی تحریک کو حالیہ برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’من کی بات‘ کے خطابات کے ذریعے کی گئی متاثر کن اپیلوں کے بعد نئی رفتار ملی ہے۔ کئی مواقع پر، وزیر اعظم نے اعضا کے عطیہ کے تبدیلی لانے والے اثرات کو اجاگر کیا ہے اور شہریوں سے اس عظیم مقصد کی فعال طور پر حمایت کرنے کی اپیل کی ہے، جس سے جانیں بچانے اور بہتر بنانے کے مقصد سے ایک وسیع تر قومی تحریک میں حصہ لیا جا سکے۔

اس کوشش کو سہولت فراہم کرتے ہوئے، آدھار پر مبنی اعضا کے عطیہ کے عہد رجسٹریشن پورٹل، notto.abdm.gov.in، نے رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ قابل رسائی، محفوظ اور شفاف بنا کر اسے نمایاں طور پر ہم وار کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم نے ملک بھر کے شہریوں کو آسانی سے اپنا عہد درج کرنے کے قابل بنایا ہے، جس سے عوامی شرکت کو تقویت ملی ہے اور اعضا کے عطیہ کے ایکو سسٹم میں اعتماد کو مضبوط کیا گیا ہے۔

یہ تاریخی کام یابی پیوندکاری کے لیے اعضا اور بافتوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے اور حکومت کے ذریعے کیے گئے باہمی کوششوں کی کام یابی کو ظاہر کرتی ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 9058


(रिलीज़ आईडी: 2276844) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , हिन्दी , Marathi