صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے کونو نیشنل پارک کا دورہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 10:20PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (21 جون 2026)  کو مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک کا دورہ کیا ۔  صدرجمہوریہ ہند محترمہ مرمو نے نیشنل پارک کے چیتا مینجمنٹ ایریا کا دورہ کیا اور ڈویژنل فاریسٹ افسر نے  محترمہ مرمو کو چیتا پروجیکٹ کے  تعلق سے معلومات فراہم کیں  ۔

نومبر 2025 میں بوتسوانا کے اپنے سرکاری دورے کے دوران ، صدر  جمہوریہ نے بوتسوانا کی طرف سے آٹھ چیتوں کے علامتی عطیہ کا اعلان کیا تھا ، جو فروری 2026 میں کونو   لائے گئے تھے۔

ماحولیات ، جنگلات اور  آب وہوا کی  تبدیلی کی وزارت کے زیراہتمام اور نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی کی سربراہی میں 17 ستمبر 2022 کو شروع کیا گیا  یہ پروجیکٹ چیتا حیاتیاتی تنوع کی بحالی کے لیے ہندوستان کے ثابت قدمی اور عزم مصم کی علامت ہے ۔  اس پروجیکٹ کا مقصد ملک میں چیتا کے معدوم ہونے کے بعد اسے ہندوستان میں پھر سے متعارف کرانا ہے ۔

پروجیکٹ چیتا کے تحت ، کونو نیشنل پارک کو ہندوستان کے پہلے چیتے کے دوبارہ متعارف کرانے کے مقام کے طور پر تیار کیا گیا ہے کیونکہ یہ مثالی مسکن ، وافر مقدار میں شکار اور کم سے کم انسانی خلل فراہم کرتا ہے ۔  کونو نیشنل پارک میں چیتا کی پہلی کھیپ ستمبر 2022 میں نمیبیا سے ، دوسری کھیپ فروری 2023 میں جنوبی افریقہ سے جبکہ تیسری کھیپ فروری 2026 میں بوتسوانا سے لائی گئی تھی ۔

*******

ش ح۔ش  م ۔ رض

5901U-


(रिलीज़ आईडी: 2276498) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali