سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے (ڈی او ایس جے ای)نے اسکالرشپ تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کلیدی اصلاحات اور ڈیجیٹل اقدامات کو متعارف کرایا
ایک کروڑ 20 لاکھ طلبا کی خاطر ضابطوں کی تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے سکونت سے متعلق سرٹیفکیٹ کی ضرورت کو ختم کیا گیا
ڈیجیٹل اسکالرشپ گورننس میں انقلاب لانے کے لیے امنگ پلیٹ فارم پر سیتو پورٹل کا آغاز
प्रविष्टि तिथि:
19 JUN 2026 12:10PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے (ڈی او ایس جے ای) نے درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور پسماندہ طبقات کے طلبا کے لیے اسکالرشپ کے عمل کو ہموار کرنے اور اسکالر شپ تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے اہم اصلاحات اور ڈیجیٹل اقدامات کیے ہیں ۔
ایک اہم اصلاحاتی اقدام کے طور پر ، اسکالرشپ اسکیموں کے تحت درخواست دینے کے لیے سکونت سے متعلق سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے طلباء پر ضوابط کی تعمیل کا بوجھ کم ہوگا اور درخواست کے عمل کو آسان بنایا جائے گا ، جس سے فوائد تک رسائی آسان ہوگی ۔ اس سے ملک بھر میں ان ہزاروں اہل درخواست دہندگان کو بھی فائدہ پہنچے گا، جو اپنی ریاستوں کے علاوہ دیگر اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔
درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)کے لیے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیموں کے تحت تقریبا 1.2 کروڑ طلباء سالانہ اسکالرشپ کے فوائد حاصل کرتے ہیں ۔ اب تک ان اسکیموں کے تحت سکونت سے متعلق سرٹیفکیٹ ایک لازمی ضرورت تھی ۔ اس ضرورت کو ختم کرنے بعد توقع ہے کہ دستاویزات کی ضروریات کو کم کرکے ، ضابطوں کی تعمیل کے اخراجات کو کم کرکے ، اور اسکالرشپ کے فوائد تک آسان رسائی کی سہولت فراہم کرکے درخواست کے عمل کو مزید طلبا دوست بنا دیا جائے گا ۔
ڈیجیٹل گورننس کو مزید مضبوط کرتے ہوئے، سماجی اور تفویض اختیارات کے محکمے نے اسکالرشپ سے متعلق خدمات کے لیے ایک جامع حل کے طور پر امنگ پلیٹ فارم پر سیتو (تعلیمی تبدیلی اور ترقی کے لیے اسکالرشپ) کا آغاز کیا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم اہل درخواست دہندگان ، ادارہ جاتی نوڈل افسران ، ضلعی نوڈل افسران اور ریاستی عہدیداروں کو درخواست کی رجسٹریشن ، ٹریکنگ اور دیگر خدمات کی توثیق ، شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک واحد انٹرفیس فراہم کرتا ہے ۔
یہ اقدامات سبھی کی شمولیت کو فروغ دینے ، طریقہ کار کی رکاوٹوں کو دورکرنے اور فلاحی اسکیموں کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومت کے وسیع تر مقصد کے عین مطابق ہیں ۔ مذکورہ محکمہ اسکالر شپ تک رسائی کو بڑھانے اور طلباء کو بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات سے فائدہ پہنچانےکے لیے پرعزم ہے۔
............
) ش ح –م ع -ق ر)
U.No. 8887
(रिलीज़ आईडी: 2275165)
आगंतुक पटल : 8