وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے سی ایم اے سی جی ایم کے چیئرمین اور سی ای او روڈولف سعادے کے ساتھ بحری رابطہ اور باہمی تعاون کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا

प्रविष्टि तिथि: 18 JUN 2026 6:37PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عالمی شپنگ کمپنی سی ایم اے سی جی ایم کے چیئرمین اور سی ای او روڈولف سعادے کے ساتھ ہندوستان کے تیزی سے ترقی پذیر  بحری شعبے، سمندری رابطہ اور عالمی شپنگ کے رجحانات پر مفید گفتگو کی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ملاقات کے دوران جہاز سازی، کنٹینر مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل بحری اختراعات، لاجسٹکس اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔

جناب  نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے تیزی سے پھیلتے ہوئے بندرگاہی بنیادی ڈھانچے سے عالمی بحری شعبے کی سرکردہ کمپنیوں کے لیے نئی اور امید افزا مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

"سی ایم اے سی جی ایم کے سربراہ جناب روڈولف سعادے کے ساتھ سمندری رابطہ ، عالمی شپنگ کے رجحانات اور ہندوستان کے تیزی سے فروغ پاتے ہوئے   بحری شعبے میں ابھرنے والے  مواقع پر مفید  بات چیت ہوئی۔ ہم نے جہاز سازی، کنٹینر مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل بحری اختراعات، لاجسٹکس اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں مسلسل تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔

بھارت کا توسیع پذیر بندرگاہی بنیادی ڈھانچہ عالمی بحری صنعت کے سربراہوں کے لیے امید افزا مواقع فراہم کرتا ہے۔"

@cmacgm”

********

ش ح ۔   م   ش  ع ۔  م  ص

(U :  8858)


(रिलीज़ आईडी: 2274912) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Assamese , Bengali , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada