نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 19 سے21 جون تک لداخ کا دورہ کریں گے
نائب صدر جمہوریہ لیہہ میں یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 2:45PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن 19 سے 21 جون 2026 تک مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کریں گے ۔
دورے کے دوران ، نائب صدر 20 جون کو لوکنگ کے درخشاں گاؤں کا سفر کریں گے ، جہاں وہ مقامی اپنی مدد آپ گروپوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور درخشاں گاؤںپروگرام کے تحت سرحدی علاقے میں کیے جانے والے ترقیاتی اقدامات کا مشاہدہ کریں گے ۔
بعد ازاں نائب صدر جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے ۔
21 جون کو نائب صدر لیہہ میں یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ اس تقریب میں یوگ کے ذریعے مجموعی صحت مندی اور تندرستی کے پیغام کو فروغ دینے میں نوجوانوں ، مسلح افواج کے اہلکاروں اور مختلف تنظیموں کے اراکین کی شرکت دیکھنے کو ملے گی ۔
*****
ش ح۔ م ع– ف ر
Uno-8818
(रिलीज़ आईडी: 2274595)
आगंतुक पटल : 9