وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے وکست بھارت 2047 کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار سے متعلق ایک مضمون شیئر کیا
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 2:40PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویا کے تحریر کردہ ایک مضمون کو شیئر کیا۔
اس مضمون میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت کی تبدیلی کی داستان دراصل اس کے نوجوانوں کی داستان بھی ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایک واضح وژن کی رہنمائی اور ہنرمندی، اختراع اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بے مثال سرمایہ کاری کی بدولت امرت پیڑھی کے لیے ایسے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے وہ اپنی امنگوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں اور قوم کی تعمیر میں فعال کردار ادا کر سکیں۔مضمون میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ وکست بھارت کی تعمیر میں نوجوان بھارت کا کردار کس قدر اہم ہے۔
وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت کی تبدیلی کی داستان دراصل اس کے نوجوانوں کی داستان بھی ہے۔ ہمارے وژن کی رہنمائی اور ہنرمندی، اختراع اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بے مثال سرمایہ کاری کے ذریعے ہم امرت پیڑھی کے لیے ایسے مواقع پیدا کر رہے ہیں، جن کی بدولت وہ اپنی امنگوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں اور قوم کی تعمیر میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
مرکزی وزیر جناب @ mansukhmandviyaکا وکست بھارت 2047 کی تعمیر میں نوجوان بھارت کے کردار پر مبنی یہ مضمون نہایت بصیرت افروز ہے۔’’
********
) ش ح ۔ ش آ۔ن ع)
U.No. 8817
(रिलीज़ आईडी: 2274588)
आगंतुक पटल : 11