وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جی 7 سمٹ کے موقع پر وزیرِ اعظم کی یورپی کونسل کے صدر اور یورپی کمیشن کی صدر کے ساتھ ملاقات

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 6:43PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایویاں میں جی 7 سمٹ کے موقع پر یورپی کونسل کے صدر عزت مآب جناب انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر عزت مآب محترمہ ارسولا فان ڈیر لاین کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔

بھارت اور یورپی یونین کے درمیان جنوری 2026 میں بھارت میں منعقدہ تاریخی سولہویں بھارت-یورپی اتحاد سربراہی اجلاس کو یاد کرتے ہوئے، رہ نماؤں نے اس کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی شان دار پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ رہ نماؤں نے بھارت-یورپی اتحاد آزاد تجارتی معاہدے کے لیے حالیہ طور پر طے پانے والی گفت و شنید کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس پر زور دیا کہ اس پر دستخط اور اس کا نفاذ جلد از جلد عمل میں لایا جائے، جس سے تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے اور بالخصوص موجودہ غیر یقینی جغرافیائی سیاسی حالات میں سپلائی چینز کو متنوع بنانے میں مدد ملے گی۔

دنیا کی دو بڑی جمہوریتیں ہونے کے ناطے، جن کی معیشتیں کھلی بازار پر مبنی ہیں اور معاشرے تکثیری ہیں، بھارت اور یورپی یونین کے درمیان اعتماد، مشترکہ اقدار اور مستقبل کے لیے مشترکہ وژن پر مبنی تعلقات ہیں۔ رہ نماؤں نے جنوری 2026 میں منظور کردہ مشترکہ بھارت-یورپی اتحاد جامع اسٹریٹجک ایجنڈے پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اس جذبے کا اظہار کیا کہ یہ بھارت-یورپی اتحاد کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا اور باہمی طور پر فائدہ مند اور تبدیلی لانے والے نتائج برآمد کرے گا۔

باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے، رہ نماؤں نے مغربی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے امن اور استحکام، خوش حالی اور پائیدار ترقی میں معاون ایک لچک دار کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 8778


(रिलीज़ आईडी: 2274295) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Odia , Tamil , Telugu , Malayalam