وزیراعظم کا دفتر
جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات
प्रविष्टि तिथि:
17 JUN 2026 12:38AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانس کے شہرایوین میں منعقدہ جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پرمتحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب جناب شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات کی۔ یہ 2026 میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تیسری ملاقات تھی جو ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اور متحرک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت اور مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں ٹیکنالوجی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبے شامل ہیں۔ یہ پیش رفت صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے جنوری 2026 میں ہندوستان کے دورے اور وزیراعظم نریندر مودی کے مئی 2026 میں متحدہ عرب امارات کے دورے کے نتیجے میں مزید مضبوط ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
وزیراعظم نے مغربی ایشیا میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے، سفارت کاری، بین الاقوامی قانون کے احترام، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے آبنائے ہرمز کے ذریعے آزاد، محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری آمد و رفت، تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل پر زور دیا۔
وزیراعظم نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ہندوستان میں رواں سال منعقد ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
********
ش ح- ظ الف- ش ب ن
UR-8725
(रिलीज़ आईडी: 2273852)
आगंतुक पटल : 6