ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور جاپان نے پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6.2 کے تحت مشترکہ کریڈٹ میکانزم کے نفاذ کے قواعد اپنائے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 3:02PM by PIB Delhi

جمہوریۂ بھارت اور جاپان کی حکومتوں نے 8 جون 2026 کو ماحولیاتی تبدیلی سے  متعلق اقوامِ متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6.2 کے تحت مشترکہ کریڈٹنگ میکانزم (جے سی ایم) کے نفاذ کے قواعد  کو باضابطہ طور پر منظور کیا ہے۔

گزشتہ سال بھارت اور جاپان نے مشترکہ کریڈٹنگ میکانزم (جے سی ایم) سے متعلق مفاہمت کی یادداشت (ایم او سی) پر دستخط کیے تھے۔ اس مفاہمت نامے کے تحت ایسے اقدامات میں تعاون کا ایک فریم ورک قائم کیا گیا تھا جو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی یا ان کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے بھارت میں پائیدار ترقی کو فروغ دیں اور دونوں ممالک کے قومی سطح پر طے شدہ اہداف (این ڈی سیز) کے حصول میں معاون ثابت ہوں۔

نفاذ کے قواعد میں مضبوط انتظامی ڈھانچے کی وضاحت کی گئی ہے، جس میں دونوں حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی، پروجیکٹوں کی منظوری کا شفاف طریقۂ کار، تیسرے فریق کے ذریعے توثیق اور تصدیق، پائیدار ترقی سے متعلق حفاظتی اقدامات اور قومی رجسٹریوں کا قیام شامل ہے تاکہ کاربن کریڈٹس کے اجرا اور ان کی منتقلی کا شفاف ریکارڈ رکھا جا سکے۔

مشترکہ کریڈٹنگ میکانزم ماحولیات تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بھارت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے ذریعے بھارت میں کم کاربن ٹیکنالوجیز پر مبنی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعداد کار میں اضافہ کو فروغ ملے گا، جس سے ماحولیاتی تبدیلی کے تدارک اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

********

) ش ح ۔ م م ع ۔ ا ک م)

U.No. 8690


(रिलीज़ आईडी: 2273554) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Malayalam