امور داخلہ کی وزارت
مکانوں کی فہرست سازی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے لیے فیلڈ آپریشن کا آغاز ہماچل پردیش میں ہو گیا ہے؛ جبکہ خود اندراج کا عمل کیرالہ اور ناگالینڈمیں شروع کر دیا گیا ہے
گجرات ، جموں و کشمیر ، لداخ ، پڈوچیری اور اتر پردیش میں گھر گھر فیلڈ آپریشن کا عمل جاری ہے
ایچ ایل او کا عمل راجستھان، میگھالیہ، مہاراشٹر، جھارکھنڈ، پنجاب اور دہلی کے میونسپل کارپوریشن علاقے میں مکمل ہو گیا ہے
مردم شماری ۲۰۲۷ کے پہلے مرحلے کو ۲۳ ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں نے مکمل کر لیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
16 JUN 2026 2:25PM by PIB Delhi
مردم شماری ۲۰۲۷ کے پہلے مرحلے کے تحت مکانوں کی فہرست سازی اور ہاؤسنگ مردم شماری کا فیلڈ آپریشن آج ہماچل پردیش میں خود اندراج کے مرحلے کی تکمیل کے بعد شروع ہو گیا ہے۔ شمار کنندگان گھر گھر جا کر سروے کریں گے اور یہ عمل ۱۵ جولائی ۲۰۲۶ تک جاری رہے گا۔
سیلف انیومریشن (ایس ای)کی سہولت کیرالہ اور ناگالینڈ میں شروع کر دی گئی ہے اور یہ ۳۰ جون ۲۰۲۶ تک دستیاب رہے گی۔ان ریاستوں میں مکانوں کی فہرست سازی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے فیلڈ آپریشنز یکم جولائی سے ۳۰ جولائی ۲۰۲۶ تک کیے جائیں گے۔ان ریاستوں کے رہائشی اپنی خود اندراج کی کارروائی سرکاری پورٹل (se.census.gov.in) کے ذریعے مکمل کر سکتے ہیں۔
گھر گھر جا کر فیلڈ آپریشن اس وقت گجرات، جموں و کشمیر، لداخ، پڈوچیری اور اتر پردیش میں جاری ہیں۔وہ رہائشی جو خود اندراج کا عمل مکمل کر چکے ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنا تیار کردہ خود اندراج شناختی نمبر (ایس ای آئی ڈی) تیار رکھیں اور شمار کنندہ کے گھر کے دورے کے دوران اسے فراہم کریں تاکہ مکانوں کی فہرست سازی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔جن گھرانوں نے خود اندراج کا انتخاب نہیں کیا ہے، ان کا احاطہ شمار کنندگان کے ذریعے براہِ راست گھر گھر جا کر کیا جائے گا۔
اسی دوران، ۱۶ مئی سے ۱۴ جون ۲۰۲۶ تک جاری رہنے والے مکانوں کی فہرست سازی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے آپریشن مہاراشٹر، میگھالیہ، راجستھان اور جھارکھنڈ کی ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ قومی دارالحکومت دہلی کے میونسپل کارپوریشن علاقے میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے ہیں۔پنجاب میں بھی مکانوں کی فہرست سازی کا عمل ۱۳ جون ۲۰۲۶ کو مکمل کر لیا گیا ہے۔
اب تک 23 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی انڈمان اور نکوبار جزائر ، آندھرا پردیش ، اروناچل پردیش ، بہار ، چندی گڑھ ، چھتیس گڑھ ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو ، دہلی ، گوا ، ہریانہ ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، لکشدیپ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، میگھالیہ ، میزورم ، اڈیشہ ، پنجاب ، راجستھان ، سکم ، تلنگانہ اور اتراکھنڈ نے مردم شماری 2027 کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ۔
2027 کی مردم شماری پہلی مرتبہ ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل ایک مخصوص موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے، تاہم مکمل اور درست کوریج کو یقینی بنانے کے لیے روایتی گھر گھر جا کر معلومات جمع کرنے کا طریقہ بھی برقرار رکھا گیا ہے۔مکانات کی فہرست سازی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے مرحلے کے دوران گھروں کے حالات، گھرانوں کی تفصیلات، دستیاب سہولیات اور گھرانوں کے پاس موجود اثاثوں سے متعلق معلومات ایک منظم سوالنامے کے ذریعے جمع کی جا رہی ہیں، جس میں 33 منظور شدہ (نوٹیفائیڈ )سوالات شامل ہیں۔
مردم شماری ایکٹ1948 کے تحت جمع کی گئی تمام معلومات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جاتا ہے اور یہ صرف شماریاتی مقاصد اور ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔نوٹیفائیڈ ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے رہائشیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مردم شماری کے عمل میں بھرپور حصہ لیں اور فیلڈ وزٹس کے دوران شمار کنندگان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
*****
(ش ح-ش آ-م ن)
U-8683
(रिलीज़ आईडी: 2273533)
आगंतुक पटल : 15