وزارتِ تعلیم
کرناٹک کے وفد نے یووا سنگم فیز فور کے تحت راجستھان کے شان دار ورثے، انوویشن ایکو سسٹم اور تعلیمی عمدگی کا مشاہدہ کیا
ایم این آئی ٹی جے پور کی میزبانی میں آئے وفد کی راجستھان کے گورنر جناب ہری بھاؤ کشن راؤ باگڑے سے ملاقات
प्रविष्टि तिथि:
15 JUN 2026 6:56PM by PIB Delhi
یووا سنگم فیز فور کے تحت، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دھارواڑ کی قیادت میں کرناٹک کے ایک وفد نے مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم این آئی ٹی) جے پور کی میزبانی میں راجستھان کا ایک تعلیمی اور ثقافتی دورہ کیا۔ شرکا کو ریاست کی شان دار روایات، ورثے اور تعلیمی ایکو سسٹم سے روشناس کرایا گیا۔ یہ دورہ گذشتہ جمعہ (12 جون 2026) کو اختتام پذیر ہوا۔
اس دورے کی ایک اہم خاصیت وفد کی منگل (9 جون 2026) کو لوک بھون، جے پور میں راجستھان کے گورنر جناب ہری بھاؤ کشن راؤ باگڑے سے ملاقات تھی۔ بات چیت کے دوران، گورنر نے شرکا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بھارت کے ثقافتی تنوع کو اپنائیں، قوم کی تعمیر میں فعال کردار ادا کریں، اور قومی یکجہتی کے سفیر کے طور پر کام کریں۔ انھوں نے سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور مختلف خطوں کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دینے میں نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ اس سیشن نے قیادت، عوامی خدمت، اور بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوان شہریوں کے کردار کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی۔


اپنے قیام کے دوران، وفد نے راجستھان کے کئی مشہور ورثے اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا، جس سے انھیں ریاست کی شان دار تاریخی میراث، تعمیراتی عظمت اور متحرک روایات کا براہِ راست تجربہ حاصل ہوا۔ شرکا نے ثقافتی پرفارمنس، مقامی فنکاروں کے ساتھ بات چیت، اور روایتی دستکاریوں اور مقامی فنون کی نمائش کے ذریعے راجستھان کی منفرد لوک ثقافت کا تجربہ کیا۔
وفد نے ایم این آئی ٹی جے پور میں تعلیمی اور تحقیقی سہولیات کا بھی دورہ کیا، جہاں انھوں نے فیکلٹی ممبران، محققین اور طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ان دوروں نے جاری انوویشنز، تحقیقی اقدامات، انٹرپرینیورشپ سرگرمیوں، اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔ شرکا نے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا، جس سے تعلیمی تعاون اور بین الثقافتی سیکھنے (کراس کلچرل لرننگ) کو فروغ ملا۔
یووا سنگم کے تجرباتی سیکھنے کے جزو کے طور پر، وفد نے راجستھان بھر میں مختلف ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے مقامات کا دورہ کیا، جس سے انھیں شہری ترقی، پائیدار طریقوں، سیاحت کے فروغ، اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں ریاست کی کام یابیوں کے بارے میں بصیرت حاصل ہوئی۔
ڈپارٹمنٹ آف ہائر ایجوکیشن، منسٹری آف ایجوکیشن نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کے تحت یووا سنگم فیز فور کے اقدام کا افتتاح کیا جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں میں قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور لوگوں کے باہمی رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ پروگرام 22 جوڑی دار ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے شرکا کو بھارت کی متنوع ثقافتی روایات، تعلیمی اداروں، انوویشن کے منظرناموں، اور ترقیاتی اقدامات کے ساتھ مشغول ہونے کے مواقع فراہم کرتا ہے، جس سے تنوع میں قوم کے اتحاد کے لیے ان کی تعریف مزید گہری ہوتی ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 8653
(रिलीज़ आईडी: 2273228)
आगंतुक पटल : 12