شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وقفہ وار محنت کش افرادی قوت سے متعلق سروے ( پی ایل ایف ایس ) کا ماہانہ بلیٹن – مئی ، 2026 ء

प्रविष्टि तिथि: 15 JUN 2026 4:00PM by PIB Delhi

شہری خواتین   کے لیے  محنت کش افرادی قوت شرکت کی شرح ( ایل ایف پی آر ) نے  شہری ، کارکن آبادی کی شرح ( ڈبلیو پی آر ) کے استحکام  کو برقرار رکھا  ، جس سے عام طور پر شہری  بے روز گاری کی شرح ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 

اہم جھلکیاں

  • 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مجموعی محنت کش افرادی قوت شرکت کی شرح ( ایل ایف پی آر )  مئی  ، 2026   میں 54.4 فی صد  درج کی گئی ، جو  کہ اپریل  ، 2026  ء میں 55.0 فی صد اور مئی 2025 میں 54.8 فی صد تھی ۔
  • شہری علاقوں میں خواتین کی افرادی قوت کی شرکت کی شرح ( ایل ایف پی آر )  گزشتہ ماہ کے مقابلے میں بڑی حد تک مستحکم رہی۔
  • 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مجموعی کارکن آبادی شرح ( ڈبلیو پی آر ) مئی  ، 2026  ء میں 51.4 فی صد رہی ، جب کہ اپریل  ، 2026  ء میں 52.2 فی صد اور مئی  ، 2025  ء میں 51.7 فی صد تھی ۔
  • شہری علاقوں میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کا مجموعی کارکن آبادی شرح ( ڈبلیو پی آر ) گزشتہ ماہ کے مقابلے میں تقریباً مستحکم رہتے ہوئے 46.6 فی صد  درج کی گئی ۔
  • شہری علاقوں میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کی مجموعی بے روزگاری کی شرح ( یو آر ) کم ہو کر مئی  ، 2026  ء میں 6.4 فی صد رہ گئی، جب کہ شہری خواتین کی بے روزگاری کی شرح بھی  کم ہو  کر 8.2 فی صد ہو گئی۔
  • شہری مردوں (15 سال اور اس سے زیادہ عمر) کی بے روزگاری کی شرح 5.9 فی صد رہی، جو اپریل  ، 2026  ء کی سطح کے برابر ہے۔

 

 

اے ۔ تعارف

وزارتِ شماریات و پروگرام  کے نفاذ ( ایم او ایس پی آئی )  کے قومی شماریاتی دفتر ( این ایس او ) کی جانب سے  کئے  جانے والے  وقفہ وار  افرادی قوت سروے ( پی ایل ایف ایس ) ملک میں آبادی کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت، روزگار اور بے روزگاری کی صورتحال سے متعلق اعداد و شمار کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ملک کے لیے  افرادی قوت سے متعلق اشاریوں کے ماہانہ اور سہ ماہی تخمینے فراہم کرنے کا مقصد ، جنوری  ، 2025  ء سے پی ایل ایف ایس  کے سروے کے طریقۂ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

پی ایل ایف ایس  کے ماہانہ نتائج ماہانہ بلیٹن کی صورت میں جاری کیے جاتے ہیں۔ ان بلیٹنوں میں محنت کش افرادی قوت شرکت کی شرح ( ایل ایف پی آر ) ،  کارکن آبادی شرح  ( ڈبلیو پی آر ) اور بے روزگاری کی شرح ( یو آر ) جیسے اہم لیبر مارکیٹ اشاریوں کے کل ہند سطح پر تخمینے موجودہ ہفتہ وار صورتِ حال ( سی ڈبلیو ایس ) طریقۂ کار کے مطابق پیش کیے جاتے ہیں۔

اپریل  ، 2025  ء سے اپریل  ، 2026  ء تک کے پی ایل ایف ایس  ماہانہ بلیٹن پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ مئی  ، 2026  ء کا موجودہ ماہانہ بلیٹن اس سلسلے کی چودہویں رپورٹ ہے۔

______________________

  1. کسی شخص کی سرگرمی کی حیثیت کا تعین مقررہ حوالہ جاتی مدت کے دوران اس  کے ذریعے انجام دی گئی سرگرمیوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ سروے کی تاریخ سے قبل کے آخری 7 دنوں کی حوالہ جاتی مدت کی بنیاد پر متعین کی جانے والی سرگرمی کی حیثیت کو اس شخص کی موجودہ ہفتہ وار حیثیت ( سی ڈبلیو ایس ) کہا جاتا ہے۔

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے سی ڈبلیو ایس  کے تحت اہم نتائج درج ذیل ہیں :

  • محنت کش افرادی قوت شرکت کی شرح ( ایل ایف پی آر )  میں معمولی کمی:

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے محنت کش افرادی قوت شرکت کی شرح ( ایل ایف پی آر )  مئی 2026 میں 54.4 فی صد  درج کی گئی ، جب کہ اپریل 2026 میں یہ 55.0 فی صد تھی ۔ دیہی اور شہری علاقوں میں ایل ایف پی آر  بالترتیب 56.6 فی صد اور 49.8 فی صد درج کی گئی ۔

سال بہ سال موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی  ، 2026  ء میں مجموعی ایل ایف پی آر  میں 0.4 فی صد پوائنٹ کی کمی آئی۔ اسی مدت کے دوران دیہی اور شہری ایل ایف پی آر  میں بالترتیب 0.3 اور 0.6 فی صد پوائنٹ کی کمی درج کی گئی۔

image003ASIE1.png

مئی  ، 2026  ء میں ایل ایف پی آر 54.4 فی صد رہی ، جو مئی ، 2025  ء میں 54.8 فی صد تھی ۔

 

  • شہری علاقوں میں خواتین کی  افرادی قوت میں شرکت کی شرح مجموعی طور پر مستحکم رہی:

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیے محنت کش افرادی قوت شرکت کی شرح ( ایل ایف پی آر )  مئی  ، 2026 ء میں 32.8 فی صد رہا۔ دیہی علاقوں میں خواتین کا ایل ایف پی آر  36.7 فی صد  درج کیا گیا، جب کہ شہری علاقوں میں یہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں تقریباً اسی سطح پر 24.8 فی صد برقرار رہا۔

مئی  ، 2025  ء کے مقابلے میں مجموعی خواتین کے ایل ایف پی آر  میں معمولی طور پر 0.4 فی صد پوائنٹ کی کمی آئی اور یہ 33.2 فی صد سے کم ہو کر مئی  ، 2026  ء میں 32.8 فی صد رہ گئی۔ دیہی علاقوں میں خواتین کی ایل ایف پی آر  مجموعی طور پر بغیر کسی نمایاں تبدیلی کے برقرار رہی، جب کہ شہری خواتین کے ایل ایف پی آر  میں سالانہ بنیاد پر 0.5 فی صد پوائنٹ کی کمی درج کی گئی۔

image005LJYR2.png

شہری علاقوں میں خواتین  افرادی قوت کی شرکت نے پچھلے مہینے کے مقابلے میں استحکام برقرار رکھا

 

  • شہری علاقوں میں  کارکن آبادی شرح  ( ڈبلیو پی آر ) مجموعی طور پر تقریباً غیر تبدیل شدہ رہی:

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے  کارکن آبادی شرح   ( ڈبلیو پی آر ) مئی  ، 2025  ء اور مئی  ، 2026  ء کے درمیان دیہی اور شہری دونوں شعبوں میں 0.3 فی صد پوائنٹس کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی ڈبلیو پی آر  مئی  ، 2026  ء میں 51.4 فی صد رہی ، جب کہ اپریل ، 2026  ء میں یہ 52.2 فی صد اور مئی 2025 میں 51.7 فی صد تھی  ۔  دیہی علاقوں میں ڈبلیو پی آر  مئی 2026 میں 53.8 فی صد رہی ، جب کہ اپریل 2026 میں یہ 54.9 فی صد تھی ۔ شہری علاقوں میں ڈبلیو پی آر  کا  تخمینہ مئی  ، 2026  ء میں 46.6 فی صد لگایا گیا، جب کہ اپریل 2026 میں یہ 46.8 فی صد تھا۔

image007LETJ3.png

image008ZY5U4.png

image009TGJ65.png

مئی  ، 2026 ء میں شہری ڈبلیو پی آر 46.6 فی صد پر کافی حد تک مستحکم رہی ۔

 

  • بے روزگاری کی شرح ( یو آر ) میں مختلف شعبوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا:

مئی  ، 2026 ء میں دیہی علاقوں کی بے روزگاری کی شرح معمولی طور پر بڑھ کر 5.1 فی صد ہو گئی، جو اپریل  ، 2026 ء میں 4.6 فی صد تھی، جب کہ اسی مدت کے دوران شہری بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 6.4 فی صد رہ گئی، جو پہلے 6.6 فی صد تھی۔ مجموعی بے روزگاری کی شرح مئی  ، 2026ء میں 5.5 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

مئی  ، 2025  ء کے مقابلے میں شہری بے روزگاری کی شرح 6.9 فی صد سے کم ہو کر 6.4 فی صد رہ گئی، یعنی مئی  ، 2026  ء میں اس میں 0.5 فی صد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ مجموعی بے روزگاری کی شرح مستحکم رہی، جب کہ دیہی بے روزگاری کی شرح اسی مدت میں 5.1 فی صد کی سطح پر برقرار رہی۔

image010BJDN6.png

image0110EBG7.png

image012CRWB8.png

شہری  یو آر نے مئی   ، 2025  ء کے بعد اپنی کم ترین سطح  درج کی ہے۔

 

ایل ایف پی آر  اور ڈبلیو پی آر  میں معمولی کمی اور یو آر میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس عرصے کے دوران لیبر مارکیٹ کی صورتحال میں نرمی دیکھنے میں آئی۔ اگرچہ افرادی قوت میں شرکت کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوئی، لیکن روزگار کے مواقع نسبتاً زیادہ تیزی سے کم ہوئے، جس کے نتیجے میں افرادی قوت کے اندر بے روزگار افراد کے تناسب میں اضافہ ہوا۔ لیبر مارکیٹ کے اشاریوں میں یہ کمی مئی  ، 2026  ء کے دوران معاشی سرگرمیوں میں موسمی نرمی سے بھی منسلک ہو سکتی ہے۔

 

کل ہند سطح پر ماہانہ تخمینے مجموعی طور پر سروے کیے گئے 3,73,887 افراد سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔

دیہی علاقوں میں سروے کیے گئے افراد کی تعداد

2,13,294

شہری علاقوں میں سروے کیے گئے افراد کی تعداد

1,60,593

 

مئی  ، 2026  ء کا ماہانہ بلیٹن وزارت کی ویب سائٹ (https://www.mospi.gov.in)  پر دستیاب ہے۔

شمارت و پروگرام کے نفاذ  کی وزارت ( ایم او ایس پی آئی ) پبلیکیشنز/رپورٹس تک رسائی کے لیے  کیو آر  کوڈ اسکین کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014SJPI.png

 

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں  

***

( ش ح ۔  ش م   ۔ ع ا )

U.No. 8632


(रिलीज़ आईडी: 2273166) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , हिन्दी , Gujarati , Kannada