وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے یوگا اور صحت مند بڑھاپے کے موضوع پر مضمون شیئر کیا

प्रविष्टि तिथि: 14 JUN 2026 8:07PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جا دھو کے تحریر کردہ مضمون کو شیئر کیا ہے۔

اس مضمون میں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک  کی تعمیر کے لیے اس بات کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ملک کے باشندگان  اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں صحت مند، فعال اور پیداواری رہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یوگا، جس کی جڑیں ہندوستان  کی  قدیم اور لازوال علمی وراثت  میں پیوست ہیں ،  وہ صحت کے لیے ایک جامع  طریقۂ کار فراہم کرتا ہے اور صحت مند بڑھاپے کی زندگی  میں مستقل ساتھی کا کردار ادا کرتا ہے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا:

“جب دنیا یوگا کے عالمی دن 2026 کی تیاری کر رہی ہے، اس موقع پر  مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو @mpprataprao نے اپنے ایک مضمون میں اس ضرورت پر روشنی ڈالی ہے کہ شہریوں کو زندگی کے ہر مرحلے میں صحت مند، فعال اور پیداواری رکھنا ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک  کی تعمیر کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یوگا، جس کی جڑیں ہندوستان کی لازوال علمی وراثت میں پیوست ہیں، وہ صحت کے لیے ایک جامع طریقہ فراہم کرتا ہے اور صحت مند بڑھاپے  کی زندگی کے لیے مستقل ساتھی کے طور پر کردار ادا کرتا ہے۔”

 

 

****

ش ح۔ م ش ع۔م الف

U. No. 8608


(रिलीज़ आईडी: 2272902) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam