وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران معیاری صحت خدمات کو زیادہ سستا اور ہر فرد کی دسترس میں لانے کے لیے کی گئی کوششوں کو اجاگر کیا


وزیراعظم نے صحت کے شعبے میں آنے والی تبدیلیوں کی جھلک پیش کرتے ہوئے ایک صحت مند بھارت کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 14 JUN 2026 1:27PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت نے معیاری صحت خدمات کو زیادہ سستا اور عام لوگوں کی دسترس میں لانے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے صحت تحفظ پروگرام ’’آیوشمان بھارت‘‘ کے حامل ملک کے طور پر بھارت کی شناخت قائم ہوئی ہے، جو معاشرے کے سب سے کمزور اور ضرورت مند طبقات کو اعلیٰ معیار کی صحت خدمات فراہم کرتا ہے۔

جناب مودی نے نشاندہی کی کہ ’’پی ایم بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا‘‘ جیسے اقدامات نے ادویات کو عام لوگوں کے لیے سستا اور قابلِ استطاعت بنایا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دل کے اسٹینٹس اور گھٹنے کے امپلانٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، جس سے لاکھوں مریضوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسی دوران طبی تعلیم بھی زیادہ قابلِ رسائی ہوئی ہے، کیونکہ ملک میں طبی اداروں اور نشستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک صحت مند بھارت کی تعمیر کے لیے اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کی بنیاد پر مزید پیش رفت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی ایک جھلک بھی پیش کی۔

ایکس پر اپنی سلسلہ وار پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا:

’’گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت نے معیاری صحت خدمات کو زیادہ سستا اور عام لوگوں کی دسترس میں لانے کے لیے کام کیا ہے۔

یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے صحت پروگرام، آیوشمان بھارت، کے حامل ملک کے طور پر ہماری پہچان ہے، جو معاشرے کے سب سے کمزور طبقات کو اعلیٰ معیار کی صحت خدمات فراہم کرتا ہے۔

پی ایم بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا جیسے دیگر اقدامات نے ادویات کو سستا بنایا ہے۔ اسٹینٹس اور گھٹنے کے امپلانٹس کی قیمتیں بھی کم کی گئی ہیں، جس سے بے شمار لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

اسی کے ساتھ طبی تعلیم بھی زیادہ قابلِ رسائی ہوئی ہے کیونکہ طبی اداروں اور نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ہم ایک صحت مند بھارت کی تعمیر کے لیے اب تک طے کیے گئے اس سفر کو مزید آگے بڑھاتے رہیں گے۔

#12YearsOfSwasthBharat‘‘

’’صحت کے شعبے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی ایک جھلک....

#12YearsOfSwasthBharat‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-8586


(रिलीज़ आईडी: 2272640) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Assamese , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam