وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں سونے کی منظم اسمگلنگ کرنے والے گروہوں کا پردہ فاش کیا؛ تقریباً 17 کلو گرام کے بقدر اسمگل کیا ہوا غیر ملکی سونا ضبط کیا، جس کی قیمت 25 کروڑ  روپے ہے

प्रविष्टि तिथि: 13 JUN 2026 7:59PM by PIB Delhi

سونے کی منظم اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے تحت، ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جینس (ڈی آر آئی) نے کولکاتا اور اگرتلہ میں مشترکہ آپریشن چلایا اور تقریباً 17 کلو گرام کے بقدر غیر ملکی سونا ضبط کیا، جس کی مجموعی قیمت تقریباً 28 کروڑ روپے ہے، اور اس معاملے میں 10 لوگوں کو گرفتار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WV27.png

12 جون 2026 کو کولکاتا میں ڈی آر آئی نے تھائی لینڈ سے کولکاتا ہوائی اڈے کے راستے 11.6 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا۔ اس معاملے میں ایک خاتون سمیت سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ضبط کیے گئے سونے کی تخمینہ قیمت تقریباً 17 کروڑ روپے ہے۔

اسی دن اگرتلہ میں، ڈی آر آئی نے تقریباً 5.1 کلو گرام غیر ملکی سونا ضبط کیا، جس کی قیمت تقریباً 8 کروڑ روپے ہے۔ یہ سونا بھارت – بنگلہ دیش سرحد کے تری پورہ سیکٹر سے اسمگل کرکے لایا گیا تھا۔ اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ مہم ریلوے پروٹیکشن فورس  کے تعاون سے انجام دی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8582


(रिलीज़ आईडी: 2272602) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati