وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے شمال مشرقی خطے میں14 کروڑ روپے مالیت کی 71 لاکھ اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کی، چار افراد گرفتار
प्रविष्टि तिथि:
12 JUN 2026 4:04PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے شمال مشرقی خطے میں غیر ملکی سگریٹ کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کےتحت متعدد مربوط آپریشن کیے ۔
ڈی آر آئی کی طرف سے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں مئی 2026 سے ، شمال مشرقی خطے میں تقریبا 71,00,000غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ ضبط کی گئی ہیں ، جن کی مجموعی مالیت تقریبا 14 کروڑ روپے ہے ۔اس معاملے میں 4 افراد کو گرفتارکیاگیا ہے ۔
ڈی آر آئی نے 11 جون 2026 کو میزورم میں بڑی کارروائیوں میں ، مونڈ ، ایکس سو ، او آر آئی ایس اور پیٹرون جیسے برانڈز کی 45 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کیں ۔ یہ آپریشن 34 ویں بٹالین ، آسام رائفلز کی مدد سے انجام دیا گیا ۔ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سگریٹ میانمار سے ہند-میانمار سرحد کے ساتھ زوکھاوتھر سیکٹر کے ذریعے ملک میں اسمگل کیے گئے تھے ۔
گزشتہ چند ہفتوں میں کارروائیوں کے تحت مزید 26 لاکھ ایسی سگریٹ ضبط کی گئی ہیں اور 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
******
ش ح۔ض ر۔اش ق
U. No. 8542
(रिलीज़ आईडी: 2272206)
आगंतुक पटल : 10