وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کا فرانس اور سلوواکیہ کا دورہ
प्रविष्टि तिथि:
09 JUN 2026 7:35PM by PIB Delhi
فرانس کے صدر جناب ایمانوئل میکرون کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 سے 14 جون 2026 (نائس) اور 16 سے 19 جون 2026 (ایویان اور پیرس) تک فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے اور ساتھ ہی 14 سے 16 جون 2026 تک سلوواکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر اعظم 14 جون کو صدر میکرون کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے لیے نائس کا دورہ کریں گے۔ دونوں رہنما ہندوستان اور فرانس کے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، جنہیں اس سال کے شروع میں ایک ‘خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری‘ کے درجے تک بڑھایا گیا تھا۔نائس میں دونوں رہنما مشترکہ طور پر ’بھارت انوویٹس‘تقریب کا افتتاح بھی کریں گے، جو ہندوستان، فرانس اور دیگر ممالک کے اعلیٰ اختراعی اسٹارٹ اپس اور وینچر کیپٹل فنڈز کو ایک ساتھ لائے گا۔ ہندوستان-فرانس اختراع کے سال (ایئر آف انوویشن)کے دوران منعقد ہونے والی یہ شاندار تقریب دونوں ممالک کے درمیان موجود متحرک اختراعی شراکت داری کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں،جمہوریہ سلوواکیہ کے وزیر اعظم جناب رابرٹ فیکو کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 سے 16 جون 2026 تک جمہوریہ سلوواکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ 1993 میں آزادی کے بعد سے کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کا سلوواکیہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ اپریل 2025 میں محترمہ صدر جمہوریہ کے سلوواکیہ کے سرکاری دورے اور فروری 2026 میں سلوواکیہ کے صدر مسٹر پیٹر پیلیگرینی کے ’اے آئی امپیکٹ سمٹ‘کے لیے ہندوستان کے دورے کے بعد ہو رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی وزیر اعظم فیکو کے ساتھ بات چیت کریں گے اور تعاون کے نئے راستے تلاش کریں گے۔ وزیر اعظم، صدر پیلیگرینی سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری، اور آٹوموبائل و ریلوے مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سلوواکیہ کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرے گا۔
اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں وزیرِ اعظم 16 تا 17 جون 2026 کو فرانس کے شہر Évian-les-Bainsایوین –لیس بینس میں منعقد ہونے والے جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔سربراہ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم جی-7 ممالک کے رہنماؤں کے علاوہ مدعو شراکت دار ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ مختلف اجلاسوں میں تبادلۂ خیال کریں گے۔ ان اجلاسوں کے اہم موضوعات یہ ہوں گے: نئے شراکتی روابط کا قیام اور بین الاقوامی یکجہتی کی ازسرِ نو بحالی؛ سب کے لیے متوازن، مشترکہ اور پائیدار اقتصادی ترقی کا احیاء؛ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے محفوظ، تیز رفتار اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا۔سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم متعدد عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کادورۂ یورپ فرانس، سلوواکیہ اور جی7 کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو مزید گہرا کرے گا۔ جی7 میں وزیر اعظم کی موجودگی گلوبل ساؤتھ کی ایک معروف آواز اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ہندوستان کے مقام کی عکاسی کرتی ہے۔ ’بھارت انوویٹس‘اور ویوا ٹیک سمٹ دونوں میں وزیر اعظم کی شرکت ہندوستان کو اختراع، ڈیجیٹل تبدیلی اور انٹرپرینیورشپ کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر اجاگر کرے گی، اور اس سے ہندوستانی، فرانسیسی اور یورپی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے درمیان نئی شراکت داریوں کو فروغ ملنے کی امید ہے۔ یہ دورہ یورپی یونین کے ساتھ اپنی وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ بھی کرے گا۔
****
ش ح۔ ش ت۔ ص ج
U. No-8313
(रिलीज़ आईडी: 2271987)
आगंतुक पटल : 6