وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ نے کوچی کے قریب تجارتی آئل ٹینکر سے نہ پھٹنے والا میزائل وارہیڈ بحفاظت برآمد کر لیا
प्रविष्टि तिथि:
11 JUN 2026 7:20PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ نے خام تیل بردار ٹینکر ایم ٹی اولمپک لائف سے ایک نہ پھٹنے والے میزائل وارہیڈ کو بحفاظت نکالنے کا پیچیدہ اور انتہائی حساس آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔
مارشل آئی لینڈز کے پرچم تلے رجسٹرڈ اس ٹینکر پر کوئی ہندوستانی شہری سوار نہیں تھا۔ یہ جہاز فجیرہ (متحدہ عرب امارات) سے کوچی جا رہا تھا کہ 26 مئی 2026 کو عمان کے ساحل کے قریب اس کے ڈھانچے (ہل) میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔
جہاز نے بعد میں اطلاع دی کہ اس میں ایک نہ پھٹنے والا جنگی مواد (آرڈیننس) موجود ہے۔ اس نے کوچی کی جانب اپنا سفر جاری رکھا۔
انفارمیشن فیوژن سینٹر – انڈین اوشن ریجن (آئی ایف سی-آئی او آر) کے ذریعے اطلاع ملنے پر ہندوستانی بحریہ نے فوری طور پر مربوط کارروائی کا آغاز کیا۔ کوچی میں قائم جنوبی بحری کمانڈ نے صورت حال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ماہر ٹیم (ای او ڈی) تعینات کی۔ معائنے کے دوران ماہر ٹیم نے تصدیق کی کہ ایک پروجیکٹائل جہاز کے ڈھانچے کو چیرتے ہوئے کئی داخلی حصوں سے گزرا اور آخرکار ایندھن کے ایک ٹینک میں جا کر پھنس گیا۔
ایندھن ذخیرہ کرنے والے حصے میں نہ پھٹنے والے میزائل وارہیڈ کی موجودگی سے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر ای او ڈی ٹیم نے جہاز، اس کے عملے اور بندرگاہ کے اطراف موجود بنیادی ڈھانچے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مرحلہ وار اور انتہائی محتاط حکمت عملی اختیار کی۔
تمام مقررہ حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے بعد ماہر ٹیم نے جدید تشخیصی طریقوں کی مدد سے دھماکے کے نظام کی شناخت اور اسے الگ کیا، جس کے بعد وارہیڈ اور اس سے متعلق ملبے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
برآمد شدہ جنگی مواد کو محفوظ ذخیرہ اور تفصیلی جانچ کے لیے ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
طویل مدت پر محیط اس انتہائی خطرناک اور باریک بینی سے منصوبہ بند آپریشن نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے، تکنیکی مہارت اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کے میدان میں ہندوستانی بحریہ کی اعلیٰ صلاحیتوں کو ایک بار پھر ثابت کیا ہے۔
بحریہ نے کہا کہ سمندر میں پیش آنے والی ہنگامی صورتحال پر اس کی فوری کارروائی، خواہ جہاز کے عملے کی قومیت یا جہاز کی ملکیت کچھ بھی ہو، عالمی بحری سلامتی کے لیے اس کے عزم اور خطے میں ایک قابل اعتماد اور ترجیحی سکیورٹی شراکت دار کے طور پر اس کے کردار کی توثیق کرتی ہے۔
(10)8QAI.jpeg)
(11)U7BR.jpeg)
(9)YMS2.jpeg)
****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
U :8304
(रिलीज़ आईडी: 2271886)
आगंतुक पटल : 5