وزارات ثقافت
سال 2024 اور 2025 کے لیے ‘سنگیت ناٹک اکادمی فیلوشپ’ (اکادمی رتن) اور ‘سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز’ (اکادمی پرسکار) نیز سال 2024 اور 2025 کے لیے ‘استاد بسم اللہ خان یووا پرسکار’ کا اعلان
प्रविष्टि तिथि:
10 JUN 2026 9:09PM by PIB Delhi
موسیقی، رقص اور ڈرامے کی نیشنل اکیڈمی ‘سنگیت ناٹک اکادمی’ نئی دہلی کی جنرل کونسل نے 22 سے 26 مارچ 2026 تک نئی دہلی میں منعقدہ اپنے اجلاس میں متفقہ طور پر فنونِ لطیفہ کے شعبے کی سات (7) ممتاز شخصیات کو 'اکادمی فیلوز' (اکادمی رتن) کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اکادمی کی یہ فیلوشپ ایک انتہائی باوقار اور نایاب اعزاز ہے، جس کی تعداد کسی بھی وقت زیادہ سے زیادہ 40 تک محدود ہوتی ہے۔
جنرل کونسل نے سال 2024 اور 2025 کے ‘سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز’ (اکادمی پرسکار) کے لیے موسیقی، رقص، تھیٹر، روایتی/لوک/قبائلی موسیقی/رقص/تھیٹر/پتلی تماشے اور پرفارمنگ آرٹس میں مجموعی خدمات/اسکالرشپ کے شعبوں سے 108 فنکاروں کا انتخاب بھی کیا ہے۔
منتخب کیے گئے 'فیلوز' اور ایوارڈ یافتگان مجموعی طور پر پورے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، اور ان کا تعلق ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے ہے۔ اس کے علاوہ، یہ نامور فنکار پرفارمنگ آرٹس کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں، جن کا اظہار موسیقی، رقص، ڈرامہ، لوک و قبائلی فن، پتلی تماشے اور تھیٹر سے جڑے دیگر فنون کی شکل میں ہوتا ہے۔
اکادمی کی جنرل کونسل نے سال 2024 اور 2025 کے 'سنگیت ناٹک اکادمی، استاد بسم اللہ خان یووا پرسکار' کے لیے 106 نوجوان فنکاروں کا انتخاب بھی کیا ہے۔ یہ ایوارڈز سنگیت ناٹک اکادمی کے چیئرمین کی طرف سے ایک خصوصی تقریب میں دیے جائیں گے۔
اکادمی ایوارڈز دیے جانے کا سلسلہ 1952 سے جاری ہے۔ یہ اعزازات نہ صرف فن کی اعلیٰ ترین سطح اور کامیابی کی علامت ہیں، بلکہ یہ کسی فرد کی مسلسل محنت اور گراں قدر خدمات کا اعتراف بھی ہیں۔ 'اکادمی فیلو' کے اعزاز کے تحت تین لاکھ روپے کی نقد رقم دی جاتی ہے، جبکہ 'اکادمی ایوارڈ' کے تحت ایک 'تامرا پتر' اور 'انگ وسترم' کے ساتھ ایک لاکھ روپے کی نقد رقم دی جاتی ہے۔
'استاد بسم اللہ خان یووا پرسکار' کے تحت ایک 'تامرا پتر' اور 'انگ وسترم' کے ساتھ پچیس ہزار روپے کی انعامی رقم دی جاتی ہے۔
سنگیت ناٹک اکادمی فیلوشپ اور ایوارڈز ہندوستان کے معزز صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ایک خصوصی تقریبِ اعزاز میں پیش کیے جائیں گے۔
List of awardees
****
ش ح۔ ع ح ۔ ج
Uno-8260
(रिलीज़ आईडी: 2271504)
आगंतुक पटल : 7