وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی جانب سے پیش کی گئی نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا
प्रविष्टि तिथि:
10 JUN 2026 9:11PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی جانب سے پیش کی گئی نیک خواہشات پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت میں یہ تاریخی سنگ میل عوام کے بے پناہ آشیرواد اور محبت کا نتیجہ ہے۔
جناب مودی نے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر ایک ترقی یافتہ، خود کفیل اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے عزم کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
’’ محترم اوم برلا جی، آپ کی محبت بھری نیک تمناؤں کے لیے بہت بہت شکریہ۔ ہندوستانی جمہوریت میں یہ تاریخی سنگ میل عوام کے بے پناہ آشیرواد اور محبت کا پھل ہے۔ ہم سب مل کر ترقی یافتہ، خود کفیل اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے عزم کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے۔
***
) ش ح – م ع ن- ش ہ ب )
U.No. 8257
(रिलीज़ आईडी: 2271502)
आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam