وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے مصنف جناب برجس دیسائی کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں ایک انقلابی فلاحی ریاست کے ذریعے سائنسی انداز میں غربت کے خاتمے پر روشنی ڈالی گئی ہے
प्रविष्टि तिथि:
10 JUN 2026 10:47PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مصنف جناب برجس دیسائی کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔
اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ پی ایم مودی نے سائنسی طریقے سے غربت کو ختم کرنے کے لیے ایک فعال اور مؤثر فلاحی ریاست کا انقلابی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔ مضمون میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ نریندر مودی آنے والی دہائیوں میں ایک مثال بن جائیں گے، کیونکہ ان کے بعد آنے والے وزرائے اعظم ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کیا:
"جناب @BerjisMD اس مضمون میں لکھتے ہیں کہ پی ایم مودی نے سائنسی طریقے سے غربت کوختم کرنے کے لیے ایک مؤثر فلاحی ریاست کا انقلابی نظام قائم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی آنے والی دہائیوں میں ایک مثال بن جائیں گے، کیونکہ ان کے بعد آنے والے وزرائے اعظم ان کے نقش قدم پر چلنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔"
********
ش ح۔ ع ح۔ ج
UNO-8247
(रिलीज़ आईडी: 2271477)
आगंतुक पटल : 9