نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے آزمودہ کار فلم ساز بھارتی راجا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
10 JUN 2026 1:41PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آزمودہ کار فلم ساز بھارتی راجا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے پیغام میں ، جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ بھارتی راجا ایک بصیرت افروز داستان گوتھے ،جنہوں نے غیر معمولی حقیقت پسندی کے ساتھ دیہی ہندوستان کی روح اور انسانی جذبات کی گہرائی کو سلور اسکرین پر لا کر تمل سنیما میں انقلاب برپا کیا ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنی مخصوص فلمی زبان ، ناقابل فراموش کرداروں اور لازوال فلموں کے ذریعے ، بھارتی راجا نے ہندوستانی سنیما پر ایک گہرا اورانمٹ نقش چھوڑا اور فلم سازوں اور فنکاروں کی کئی نسلوں کو متاثر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی راجا کا انتقال سنیما کی دنیا کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور انہوں نے سوگوار کنبوں ، دوستوں ، ساتھیوں اور دنیا بھر میں موجود اس عظیم فلمساز کے بے شمار مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ش ہ ب
U.NO.8211
(रिलीज़ आईडी: 2271140)
आगंतुक पटल : 18