سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا قومی شاہراہوں کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانے کیلئے مشین کے ذریعےنالوں کی صفائی، گڈھے بھرنے کےخودکار  نظام اور سڑک کی صفائی کیلئےجدید ٹیکنالوجیز کو اپنائے گا

प्रविष्टि तिथि: 09 JUN 2026 5:45PM by PIB Delhi

مشین کے ذریعے اور خودکار نظام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ان اقدامات کے تحت، این ایچ اے آئی نے شہری اور تعمیر شدہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کے نظام کی مشینی دیکھ بھال، خودکار گڑھوں کو بھرنے، کمپیکٹنگ اور پیچنگ مشینوں اور مشینی سڑک صفائی کے آلات سمیت جدید سڑک دیکھ بھال کے آلات کی تعیناتی کے لیے جامع رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، احتیاطی دیکھ بھال کے طریقوں اور معاہداتی ذمہ داریوں کے سخت نفاذ کے ذریعے قومی شاہراہوں کی دیکھ بھال کی کارکردگی اور معیار کو بہتر بنانا ہے۔ ان اقدامات سے معیار میں بہتری آئے گی اور قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنائیں گے۔

بارش کے پانی کےبہتر انتظام کیلئے مشین کے ذریعے نالیوں کی صفائی

آنے والے مانسون کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے اور نکاسی آب کی دیکھ بھال کی کارکردگی، معیار اور مؤثریت کو بہتر بنانے کے لیے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز کے شہری اور تعمیر شدہ علاقوں میں لائنڈ نالوں کی مشینی صفائی کو لازمی قرار دے دیا ہے۔اس مشینی صفائی کے نظام میں ہائی فلو سپر سکشن اور جیٹنگ یونٹس، ہائیڈرولک گرَب مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپ سیٹس سمیت جدید آلات کی مربوط تعیناتی شامل ہوگی۔ اس نظام کو پانی نکالنے، جمع شدہ گاد کوہٹانے، کیچڑ کو کھینچنے اور نکاسی کے راستوں سے بھاری ملبہ ہٹانے کے لیے ایک مربوط طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔شہری نیشنل ہائی وے سیکشن کیلئے مستقبل کے دیکھ بھال کے معاہدوں میں مشینی صفائی کو ایک لازمی شرط کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، این ایچ اے آئی نے ٹھیکیداروں اور کنسیشن ہولڈرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ نالیوں کی صفائی اور مرمت کے مقررہ شیڈول اور معائنہ پروگرام پر سختی سے عمل کریں۔ این ایچ اے آئی نکاسی آب سے متعلق خامیوں کو دور کرنے کے لیے مقررہ ٹائم لائنز کی سخت نگرانی کرے گا تاکہ قومی شاہراہوں پر معیار میں کسی بھی تاخیر یا کمی کے بغیر مسائل کو بروقت اور مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

شاہراہوں کی دیکھ بھال کو تیز اور زیادہ مؤثربنانے  کیلئے  جدید ٹیکنالوجیز

ایک اور بڑی پہل کے تحت، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی نے پرفارمنس بیسڈ  مین ٹیننس کنٹریکٹس (پی بی ایم سی) کے تحت تعینات کیے جانے والے آلات کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے خودکار گڑھوں کو بھرنے، کمپیکٹنگ اور پیچنگ مشینوں اور مشینی سڑک صفائی کے آلات کی تعیناتی سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔یہ فریم ورک جاری دیکھ بھال کے معاہدوں میں ان جدید ٹیکنالوجیز کی تعیناتی سے متعلق لاگت کے جائزے اور منظوری کے لیے ایک واضح ڈھانچہ فراہم کرتا ہے اور اس کا مقصد قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک میں ان کے استعمال کو تیز کرنا ہے۔

آٹومیٹک گڈھے بھرنے، کمپیکٹنگ کرنے اور پیچنگ  کرنے والی مشینوں کے استعمال سے سڑکوں کی مرمت میں تیزی آئے گی، دیکھ بھال کے ردعمل کے وقت میں کمی آئے گی اور قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کو ہونے والی تکلیف کم ہوگی۔ گڑھوں اور سڑک کی خرابیوں کی بروقت مرمت سے سفر کا معیار بہتر ہوگا اور قومی شاہراہوں کی ساختی مضبوطی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

اسی طرح، مشینوں سے سڑک  کی صفائی  کرنے والی مشینیں  دھول، گاد اور ذرات کو مؤثر طریقے سے ہٹا کر راہداریوں اور پختہ شولڈرز کی منظم صفائی کو ممکن بنائیں گی۔یہ مشینیں قومی شاہراہوں کو زیادہ صاف ستھرا بنانے، بصری حدِ نگاہ کو بہتر کرنے، سڑک کی حفاظت میں اضافہ کرنے اور دھول سے متعلق آلودگی کو کم کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔ ان مشینوں کو وارانسی-اورنگ آباد قومی شاہراہ، ہنڈیا-راجا تالاب قومی شاہراہ اور ہریانہ، پنجاب اور گجرات کی مختلف دیگر پروجیکٹس پر تعینات کیا گیا ہے۔

مشین کے ذریعے نالیوں کی صفائی، خودکار گڑھوں کی مرمت اور جدید سڑک صفائی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے آپریشنل کارکردگی بہتر ہوگی، احتیاطی دیکھ بھال کے طریقوں کو مضبوطی ملے گی اور ملک بھر میں قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے مجموعی تجربے میں بہتری آئے گی۔

4.jpg

2.jpeg

***

ش ح۔ ک ا۔ م ا

U.NO.8173


(रिलीज़ आईडी: 2270838) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu