خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پردھان منتری سورکشِت ماترتوا ابھیان ایک بصیرت افروز اقدام ہے جس نے گزشتہ 10 برسوں میں بھارت میں زچہ و بچہ کی صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور اسے مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے: محترمہ انپورنا دیوی
प्रविष्टि तिथि:
09 JUN 2026 2:45PM by PIB Delhi
پردھان منتری سرکشت ماتریتا ابھیان کے حوالے سے خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہر نئی زندگی ماں کی کوکھ سے جنم لیتی ہے، اور حمل کے ہر مرحلے کو محفوظ، صحت مند اور باوقار دیکھ بھال کا حق حاصل ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران پردھان منتری سورکشِت ماترتوا ابھیان (پی ایم ایس ایم اے)نے بروقت صحت کے معائنے، ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت اور زچگی کی بہتر طبی سہولیات فراہم کرکے محفوظ زچگی کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کر دیا ہے، جس سے لاکھوں حاملہ خواتین مستفید ہوئی ہیں۔یہ صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ہر ماں اور اس کے غیر نوزائیدہ بچے کے لیے صحت مند مستقبل کا ہمارا عزم ہے۔ یہ دور اندیش اقدام گزشتہ 10 برسوں میں بھارت کے زچہ و بچہ صحت کے سفر کو تشکیل دینے اور لاکھوں ماؤں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بنا ہے۔
#10YearsOfPMSurakshitMatritva
********
ش ح۔۔ ش ت۔ ر ب
U-8162
(रिलीज़ आईडी: 2270713)
आगंतुक पटल : 13