وزارت دفاع
معزز وزیردفاع 13 جون - 2026 کو ڈنڈیگل میں واقع ایئر فورس اکیڈمی میں مشترکہ گریجویشن پریڈ کا جائزہ لیں گے
प्रविष्टि तिथि:
09 JUN 2026 11:42AM by PIB Delhi
دو سو سترہویں (217ویں)کورس کی مشترکہ گریجویشن پریڈ(سی جی پی) 13جون 2026 کو حیدرآباد کے ڈنڈیگل میں واقع ایئر فورس اکیڈمی (اے ایف اے) میں منعقد ہوگی۔ فوجی نظم و ضبط اور شاندار روایات کی عکاس یہ تقریب ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی مختلف شاخوں کے فلائٹ کیڈٹس کی پری کمیشننگ تربیت کی کامیاب تکمیل کی یادگار ہوگی۔ معزز وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ اس پریڈ میں ریویونگ آفیسر(آراو) کی حیثیت سے اس میں شرکت کریں گے۔
تقریب کے دوران ریویونگ آفیسر فارغ التحصیل تربیت یافتگان کو صدر ہند کی جانب سے کمیشن سے نوازیں گے۔ تربیت کی کامیاب تکمیل پر ہندوستانی فضائیہ کے فلائٹ کیڈٹس، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ اورسوشلسٹ ریپبلک آف ویتنام کے افسران اور تربیت یافتگان کو‘ونگز’ اور‘بریویٹس’ بھی پیش کیے جائیں گے۔
یہ مشترکہ گریجویشن پریڈ ایک تاریخی سنگِ میل بھی ثابت ہوگی کیونکہ اس موقع پرنیشنل ڈیفنس اکیڈمی ( این ڈی اے)، پونے سے تعلق رکھنے والی خواتین کیڈٹس کے پہلے بیچ کو کمیشن دیا جائے گا۔ یہ کیڈٹس 30 مئی 2025 کو این ڈی اے سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد شاخوں سے متعلق خصوصی تربیت کے لیے ایئر فورس اکیڈمی میں شامل ہوئی تھیں۔
ریویونگ آفیسر فلائٹ برانچ، نیویگیشن اسٹریم اور گراؤنڈ ڈیوٹی برانچ میں مجموعی میرٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے فلائٹ کیڈٹس کو‘ پریزیڈنٹس پلیک’ بھی پیش کریں گے۔
تقریب کا آغاز‘آکاش گنگا’ اور **ایئر وارئیر ڈرل ٹیم(اے ڈبلیو ڈی ٹی) کی شاندار پیشکش سے ہوگا، جبکہ مختلف مراحل میں فضائی مظاہرے بھی کیے جائیں گے، جن کی قیادت ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس)، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کریں گے۔
فلائی پاسٹ میں تربیتی طیاروں کی چار اقسام شامل ہوں گی: پیلاٹس پی سی -7ایم کے II،ہاک ،کرن اورچیتک،اس کے علاوہ ایس یو-30 ایم کےآئی لڑاکا طیارے، سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم اورسوریہ کرن ایروبٹک ٹیم(ایس کے اے ٹی) کی فضائی کرتب بازی اس تقریب کی اہم توجہ کا مرکز ہوگی۔
یہ تقریب 13 جون 2026کو صبح7:00 بجےسے ہندوستانی فضائیہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اورڈی ڈی نیشنل (ڈی ڈی این) پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔
********
ش ح- ظ الف- ش ہ ب
UR- 8150
(रिलीज़ आईडी: 2270619)
आगंतुक पटल : 23