وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ہوئے حادثے پر اظہار افسوس کیا


وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے امدادی رقم کا اعلان کیا

प्रविष्टि तिथि: 08 JUN 2026 7:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ہوئے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر اعظم  نے ان لوگوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا جنہوں نے اس حادثے میں اپنے اعزاء کو کھودیا ہے اور مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کو تمام تر ممکنہ تعاون فراہم کر رہی ہے۔

جناب مودی نے اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والے ہرایک فرد کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مجروحین کو 50000 روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ہوئے حادثے پر غمگین ہوں۔ ان لوگوں کے تئیں اظہار تعزیت جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھو دیا ہے۔ مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو تمام تر ممکنہ تعاون فراہم کر رہی ہیں۔‘‘

ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8131


(रिलीज़ आईडी: 2270438) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Malayalam