وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے میجر ابھیلاشا براک کو یو این ملٹری جینڈر ایڈوکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 07 JUN 2026 2:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میجر ابھیلاشا براک کو یو این ملٹری جینڈر ایڈوکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا جانے پر مبارکباد دی ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ میجر براک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) کے اندر انگیجمنٹ ٹیم کمانڈر اور جینڈر فوکل پوائنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی مثالی خدمات اور اقوام متحدہ کی امن کی کوششوں میں ہندوستان کی دیرینہ شراکت داری کا اعتراف ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی کامیابی بے شمار نوجوان ہندوستانیوں ، خاص طور پر قوم کی بیٹیوں کے لیے بھی ایک تحریک ہے ، جو ملک اور انسانیت کی خدمت کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’میجر ابھیلاشا براک کو اقوام متحدہ کے ملٹری جینڈر ایڈوکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد۔  میجر براک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) کے اندر انگیجمنٹ ٹیم کمانڈر اور جینڈر فوکل پوائنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔  یہ اعزاز ان کی مثالی خدمات اور اقوام متحدہ کی امن کی کوششوں میں ہندوستان کی دیرینہ شراکت داری کا اعتراف ہے۔  ان کی کامیابی بے شمار نوجوان ہندوستانیوں ، خاص طور پر ہماری بیٹیوں کے لیے بھی ایک تحریک ہے، جو ملک اور انسانیت کی خدمت کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔‘‘

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 8078


(रिलीज़ आईडी: 2270034) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Bengali , Assamese , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam