وزارتِ تعلیم
یووا سنگم فیز- VI کے تحت ارونا چل پردیش کے گورنر کی اتر پردیش کے اسٹوڈنٹس کے وفد سے بات چیت
प्रविष्टि तिथि:
03 JUN 2026 6:30PM by PIB Delhi
اروناچل پردیش کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل کیوالیہ ترویکرم پرنائیک نے یووا سنگم فیز- VI کے ایک حصے کے طور پر 27 مئی 2026 کو راج بھون میں اتر پردیش کے اسٹوڈنٹس کے وفد سے بات چیت کی۔

اس ملاقات کے دوران گورنر نے اروناچل پردیش کی تاریخ، روایات، ثقافت اور ترقیاتی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی معلومات شیئر کیں، جبکہ قومی یکجہتی اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ میں نوجوانوں کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔ اس تبادلۂ خیال نے اسٹوڈنٹس کو ریاست کی منفرد شناخت اور ہندوستان کی ترقی کے سفر میں اس کے کردار کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔
اس سے قبل 38 اسٹوڈنٹس پر مشتمل ایک وفد جس کی قیادت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، لکھنؤ کر رہا تھا، 26 مئی- 2026 کو اتر پردیش سے اروناچل پردیش پہنچا۔ ریاست میں اس پروگرام کی میزبان تنظیم‘نارتھ ایسٹرن ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این ای آر آئی ایس ٹی) نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ناہرلاگن ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے پر طلبہ کے وفد کااین ای آر آئی ایس ٹی کی یووا سنگم ٹیم نے روایتی انداز میں خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں انہوں نے این ای آر آئی ایس ٹی کیمپس میں منعقدہ تعارفی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہیں یووا سنگم کے مقاصد اورایک ‘بھارت شریشٹھ بھارت’ کے ویژن سے آگاہ کیا گیا۔
دورے کے دوران طلبہ نےسینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز کی جانب سے منعقدہ ایک تعاملی نشست میں شرکت کی، جس میں بھارت کے لسانی تنوع کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے اروناچل پردیش کے متعدد ثقافتی، تعلیمی، روحانی اور اختراع پر مبنی مقامات کا بھی دورہ کیا، جن میں گومپا بدھ مت مندر اور دونی پولو گینگگنگ** شامل ہیں، جہاں انہیں ریاست کی روحانی اور ثقافتی روایات سے آگاہی حاصل ہوئی۔
مزید براں ،شرکاء نے مزید برآں این ای آر آئی ایس ٹی کے سلور جبلی ہال میں منعقدہ ثقافتی شب میں شرکت کی، جس نے مختلف ثقافتوں کے تبادلے اور شرکاء کے باہمی روابط کو فروغ دینے کا موقع فراہم کیا۔

طلباء کے وفد کا تعارف اروناچل پردیش کے تعلیمی اور اختراعی ماحولیاتی نظام سے این ای آر آئی ایس ٹی کی3ڈی پرنٹنگ لیبارٹری کے دوروں اور ریاست کی حیاتیاتی تنوع پر انٹرایکٹیو سیشنز کے ذریعہ کرایا گیا۔ اس کے بھرپور نباتات اور حیوانات پر ایک معلوماتی پریزنٹیشن نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اسٹوڈنٹس نے ریاست کی ثقافت اور روایات کے بارے میں گہری بصیرت حاصل کرتے ہوئے اروناچل پردیش کی پہلی فیچر فلم بھی دیکھی۔ مزید برآں، ایک روایتی لباس شو نے اروناچل پردیش کے متنوع قبائلی ورثے کی نمائش کی اور وفد کے درمیان ثقافتی قدردانی اور سمجھ بوجھ کو فروغ دیا۔
یووا سنگم کے سیاحت اور ترقی کے اجزاء کے ایک حصے کے طور پر طلباء کے وفد نے نارتھ ایسٹرن الیکٹرک پاور کارپوریشن (این ای ای پی سی او-نیپکو) کی ہائیڈرو پاور کی سہولیات کا دورہ کیا، جس سے خطے کے قابل تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے سے آگاہی حاصل ہوئی۔ شرکاء نے وادی زیرو کا تعلیمی دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے شیولنگا، سیہ جھیل، پامو یالنگ ویو پوائنٹ، سکھی جھیل، کاسا بوٹینیکل پارک، اور مقامی دیہات سمیت اہم مقامات کا جائزہ لیا۔ اس دورے نے ریاست کے قدرتی ورثے، پائیدار ذریعہ معاش اور ماحولیاتی سیاحت کے اقدامات کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔

این ای آر آئی ایس ٹی میں شرکاء نے‘ایک پیڑ ماں کے نام’مہم میں بھی حصہ لیا، جو ماحولیاتی آگاہی اور سماجی شمولیت کے فروغ کے لیے پروگرام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ پروگرام 30 مئی 2026 کو این ای آر آئی ایس ٹی کے سلور جبلی ہال میں منعقدہ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جہاں طلبہ نے اپنے تجربات بیان کیے اور اس تعلیمی و ثقافتی سفر سے حاصل ہونے والے اسباق اور مشاہدات پر اظہارخیال کیا۔
ایک ہفتے پر محیط تعلیمی اور ثقافتی تبادلہ پروگرام مکمل کرنے کے بعد طلبہ کا وفد 30 مئی 2026 کو واپس اتر پردیش کے لئے روانہ ہوگیا۔
اس دورے نے شرکاء کو اروناچل پردیش کی ثقافت، روایات، تعلیمی اداروں، اختراعی نظامِ کار اور ترقیاتی اقدامات کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کیا، جبکہ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے مقاصد کو مزید فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
********
ش ح- ظ الف- ج
UR- 7955
(रिलीज़ आईडी: 2268778)
आगंतुक पटल : 6