بھارتی چناؤ کمیشن
خصوصی جامع نظرِ ثانی – مرحلہ سوم
اڈیشہ، میزورم، سکّم اور منی پور کی ریاستوں میں اندراجی مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
31 MAY 2026 3:08PM by PIB Delhi
- بھارتی انتخابی کمیشن نے آئینِ ہند کی دفعہ 324، عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کی دفعہ 21 اور دیگر متعلقہ قانونی دفعات کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 14 مئی 2026 کو 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں خصوصی جامع نظرِ ثانی (اسپیشل اِنٹینسیو ریویژن) کا حکم جاری کیا تھا۔
- خصوصی جامع نظرِ ثانی (ایس آئی آر) کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی اہل شہری انتخابی فہرست سے محروم نہ رہے اور کوئی غیر اہل شخص انتخابی فہرست میں شامل نہ ہو۔ ہر وہ شخص جو بھارت کا شہری ہو، مقررہ تاریخ پر جس کی عمر 18 برس یا اس سے زائد ہو اور جو کسی قانون کے تحت نااہل قرار نہ دیا گیا ہو، انتخابی فہرست میں اندراج کا حق رکھتا ہے۔
- الیکشن کمیشن کے 14.05.2026 کے حکم کے مطابق اڈیشہ، میزورم، سکّم اور منی پور میں 30.05.2026 سے اندراجی مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ ایسے تمام اہل رائے دہندگان جن کے اندراجی فارم 28.06.2026 تک یا اس سے قبل انتخابی اندراج افسر (ای آر او) کو موصول ہو جائیں گے، ان کے نام مسودۂ انتخابی فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔
- جو رائے دہندگان 28.06.2026 تک اپنا اندراجی فارم جمع نہیں کرا سکیں گے، وہ دعوؤں اور اعتراضات کی مدت کے دوران مقررہ اقرار نامے کے ساتھ فارم 6 کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
- خصوصی جامع نظرِ ثانی کے اندراجی مرحلے کے دوران بوتھ سطح کے افسران (بی ایل اوز) گھر گھر جا کر موجودہ رائے دہندگان کو اندراجی فارم فراہم کرتے ہیں۔ رائے دہندگان مکمل طور پر پُر شدہ فارم یا تو بی ایل او کے ذریعے یا آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے بی ایل او فارموں کی تقسیم، وصولی اور تصدیق کے لیے ہر گھر کا دورہ کریں گے۔
- گھر گھر اندراجی مہم کے دوران بی ایل اوز کے پاس کم از کم 30 خالی فارم 6 اور خالی اقرار نامے موجود ہوں گے تاکہ نئے رائے دہندہ کے طور پر اندراج کرانے کے خواہش مند افراد کو یہ فارم فراہم کیے جا سکیں۔
- سیاسی جماعتوں کی زیادہ مؤثر شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن نے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے بوتھ سطح کے ایجنٹوں (بی ایل ایز) کو اجازت دی ہے کہ وہ عوام سے روزانہ 50 فارم تک جمع کر کے مسودۂ انتخابی فہرست کی اشاعت سے قبل متعلقہ بی ایل او کے حوالے کر سکیں۔ قومی اور ریاستی سطح پر تسلیم شدہ سیاسی جماعتیں ایس آئی آر عمل کو مؤثر اور ہموار بنانے کے لیے مزید بی ایل ایز بھی مقرر کر سکتی ہیں۔
- ریاست وار رائے دہندگان، بی ایل اوز اور بی ایل ایز کی تفصیلات ذیل میں پیش کی گئی ہیں۔
|
ریاستیں
|
رائے دہندگان
|
بوتھ لیول افسران کی تعداد۔
|
بوتھ لیول ایجنٹوں کی تعداد۔
|
- اڈیشہ
|
3,34,14,856
|
38,123
|
8,391
|
- میزورم
|
8,75,008
|
1,353
|
3,430
|
- سِکّم
|
4,71,077
|
572
|
681
|
- منی پور
|
20,92,140
|
2,996
|
5,003
|
- تمام اہل رائے دہندگان سے درخواست ہے کہ وہ خصوصی جامع نظرِ ثانی (ایس آئی آر) کے عمل میں بھرپور حصہ لیں اور گھر گھر دوروں کے دوران انتخابی حکام کے ساتھ تعاون کریں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7780
(रिलीज़ आईडी: 2267233)
आगंतुक पटल : 26