وزارت دفاع
وائس ایڈمیرل سنجے وتسیان، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم نے مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کا عہدہ سنبھالا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAY 2026 8:04PM by PIB Delhi
وائس ایڈمرل سنجے وتسیان، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم نے 30 مئی 2026 کو ممبئی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ویسٹرن نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسرز کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس تقرری سے قبل، وہ نیول ہیڈ کوارٹرز، نئی دہلی میں وائس چیف آف نیول اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ عہدہ سنبھالنے پر، انہوں نے نیول ڈاکیارڈ، ممبئی میں واقع 'گورَو استمبھ' پر ملک کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا پونے کے سابق طالب علم، فلیگ آفیسر کو یکم جنوری 1988 کو بھارتی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ گنری اور میزائل سسٹمز کے ماہر، انہوں نے تین دہائیوں سے زیادہ پر محیط اپنے شاندار بحری کریئر کے دوران، سمندر اور ساحل دونوں جگہوں پر، کمانڈ، آپریشنل، اسٹاف اور تربیتی شعبوں میں وسیع پیمانے پر خدمات انجام دی ہیں۔
فلیگ آفیسر نے متعدد صفِ اول کے جنگی جہازوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں کوسٹ گارڈ شپ سی-05، میزائل بردار جہاز آئی این ایس وبھوتی اور ناسک، میزائل کارویٹ آئی این ایس کتھار، اور گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس سہیا دری کی کمانڈ شامل ہے۔ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ولنگٹن، نیول وار کالج گوا، اور باوقار نیشنل ڈیفنس کالج نئی دہلی کے فارغ التحصیل، فلیگ آفیسر نے اہم تزویراتی اور پالیسی ساز اسٹاف کرداروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرسنل اور پلانز ڈائریکٹوریٹ میں اسٹاف کی ذمہ داریاں نبھائیں، جن میں فلیگ رینک پر ترقی کے بعد اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف کا عہدہ بھی شامل ہے۔ اس کے بعد انہوں نے بھارتی بحریہ کے ایسٹرن فلیٹ کی کمان سنبھالی، اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ اور ایسٹرن نیول کمانڈ کے چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے ایچ کیو آئی ڈی ایس میں مربوط دفاعی اسٹاف کے ڈپٹی چیف (ڈی سی آئی ڈی ایس)- آپریشنوں اور ڈی سی آئی ڈی ایس (پالیسی، منصوبے اور فورس ڈیولپمنٹ) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، اور آپریشنوں کے تال میل ارتباط ، باہمی اشتراک، پالیسیاں وضع کرنے اور تینوں خدمات میں مقامی سورسنگ میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔
مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کے طور پر عہدہ سنبھالنے سے قبل، فلیگ آفیسر بحری اسٹاف کے 47ویں وائس چیف کے عہدے پر فائز تھے، اور وہ بھارتی بحریہ کی صلاحیت سازی اور مستقبل کے لیے تیاری کے لیے ذمہ دار ہے۔
فلیگ آفیسر کو پرم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹھ سیوا میڈل اور نو سینا میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔
Baton.jpgBAIP.jpeg)
chamberseated.jpgCF04.jpeg)
gauravstambhwreathandsalute.jpgL3Z8.jpeg)
guardinsp.jpg0635.jpeg)
***
ش ح –ا ب ن
U.No:7770
(ریلیز آئی ڈی: 2267106)
وزیٹر کاؤنٹر : 9