نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرِ جمہوریہ نے داونگیرے میں یونیورسٹی بی۔ڈی۔ٹی۔ کالج آف انجینئرنگ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں شرکت کی


ٹیکنالوجی کو انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے: یو بی ڈی ٹی انجینئرنگ کالج کی پلاٹینم جوبلی میں نائب صدرہند

نائب صدرِ جمہوریہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو تکنیکی خود انحصاری کی جانب لے جانے میں قائدانہ کردار ادا کریں

انجینئرنگ اداروں کو اخلاقی اختراع کاروں اور قوم ساز افراد تیار کرنے چاہئیں: نائب صدرِ جمہوریہ

ہندوستان کے انجینئر وکست بھارت @2047 کی تشکیل کریں گے: نائب صدر جمہوریہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 MAY 2026 4:13PM by PIB Delhi

نائب صدرِ ہند جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے آج کرناٹک کے داونگیرے میں یونیورسٹی بی۔ڈی۔ٹی۔ کالج آف انجینئرنگ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں شرکت کی اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو تکنیکی طور پر خود انحصار اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے سفر میں فعال کردار ادا کریں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ انجینئرنگ اداروں پر ایک اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے مسئلہ حل کرنے والے، اختراع کار، اخلاقی قائدین اور قوم ساز افراد تیار کریں جو بھارت کو تکنیکی ترقی اور عالمی علمی قیادت کی جانب لے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت ٹیکنالوجی، اختراع اور اپنی نوجوان نسل کی بے پناہ قوت کے باعث ایک تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا، میک اِن انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، اسکل انڈیا، سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، گرین انرجی اور آتم نربھر بھارت جیسے اقدامات نوجوان انجینئرز، محققین، اختراع کاروں اور کاروباری افراد کے لیے غیر معمولی مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کا 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کا خواب انجینئروں، سائنسدانوں، محققین اور کاروباری افراد کی نمایاں شراکت پر بہت حد تک منحصر ہے۔ انہوں نے ادارے کی تحقیق اور جدت کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کالج کی جانب سے قائم کردہ اے آءی سی ٹی ای آئیڈہا لیب، ڈرون ٹیکنالوجی لیبارٹری اور جدید تحقیقی انفراسٹرکچر جیسے اقدامات کی تعریف کی۔

پلاٹینم جوبلی کو ورثے اور مستقبل کے عزائم دونوں کا جشن قرار دیتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ادارے کے پچھتر سال وژن، ثابت قدمی، تعلیمی برتری اور معاشرے کی خدمت کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز ادارے نسل در نسل ان بانیان، باصلاحیت اساتذہ، مخلص منتظمین، محنتی طلبہ اور نامور فارغ التحصیل افراد کی کاوشوں سے وجود میں آتے ہیں۔

شری برہمپا دیویندرپا تاوناپناور کی دور اندیش فلاحی خدمات اور ادارے کی بنیاد رکھنے میں عزت مآب سری جےچاماراجیندر ووڈیار کے آشیرواد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایسے ادارے تعلیم اور قوم کی تعمیر کے لیے اپنے پائیدار عزم کے ذریعے نسلوں کو متاثر کرتے رہتے ہیں ۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ نے انہیں تلقین کی کہ وہ علم کو عاجزی، دیانت اور ہمدردی کے ساتھ استعمال کریں۔ اختراع کے اخلاقی پہلوؤں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ٹیکنالوجی کو انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے” اور اس بات پر زور دیا کہ سائنسی ترقی ہمیشہ عوامی بھلائی اور انسانی اقدار کی رہنمائی میں ہونی چاہیے۔

نائب صدرِ جمہوریہ نے منشیات کے استعمال کے خلاف سخت پیغام دیتے ہوئے طلبہ اور معاشرے کو مجموعی طور پر “نشہ کو نہ” کی تلقین کی۔ انہوں نے زور دیا کہ افراد کو اپنے ذہن پر مکمل کنٹرول رکھنا چاہیے اور کبھی بھی نقصان دہ مادوں کو اپنی زندگی پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے۔

ادارے کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ یونیورسٹی بی۔ڈی۔ٹی۔ کالج آف انجینئرنگ ایک بہترین مرکز کے طور پر ابھرتا رہے گا اور بھارت کے اختراع، تکنیکی ترقی اور قومی ترقی کے سفر میں بامعنی کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پرکرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت ، جناب نرملانند ناتھ سوامی جی ، کرناٹک کے سابق وزیر اعلی تعلیم ، ڈاکٹر ایم سی سدھاکر ، رکن پارلیمنٹ جناب یدوویر واڈیار ، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پربھا ملک ارجن، کرناٹک کے سابق وزیر اور ضلع انچارج جناب ایس ایس ملک ارجن ، چیئرمین ، بورڈ آف گورنرز ، این آئی ایف ٹی ای ایم ، ڈاکٹر ٹی جی سیتارام،وی ٹی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایس ودیاشنکر ، سینئر حکام ، فیکلٹی ممبران ، طلباء اور ممتاز سابق طلباء بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

*****

(ش ح-ش آ-اش ق)

U-7714

 

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2266681) وزیٹر کاؤنٹر : 13