وزارت دفاع
وزیرِ دفاع کے ہاتھوں آپریشن سندور سے متعلق یادگاری کتاب کی رونمائی ، جس میں فوجیوں کے ذاتی مشاہدات کا بیان ہے
اس اشاعت میں جنگ کی جدید انسانی جہت کو اجاگر کیا گیا ہے ، جو حکمت عملی کو کامیابی میں تبدیل کرنے والی ہے: جناب راج ناتھ سنگھ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 MAY 2026 2:19PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 29 مئی ، 2026 ء کو آپریشن سندور سے متعلق ایک یادگاری کتاب کی رونمائی کی ، جس میں آپریشن میں حصہ لینے والے 100 افسران ، سپاہیوں ، فضائیہ کے اہلکاروں اور دیگر فوجیوں کے ذاتی مشاہدات کو دستاویزی شکل دی گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس ‘ پر ایک پوسٹ میں ، وزیر دفاع نے ، اس کتاب کی اشاعت کو ، ان لوگوں کے لیے خراج تحسین قرار دیا ، جنہوں نے اس آپریشن کو انجام دیا ، جو فوجیوں کے جوش و جذبے کے تئیں وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس کتاب سے تحریک حاصل کریں اور ایسے ذمہ دار اور باکردار شہری بنیں ، جو ملک کی سلامتی اور اقتدارِ اعلیٰ کے تحفظ کے لیے ملک کے جیالوں کے ذریعے دی جانے والی عظیم قربانیوں کے شایانِ شان ہوں۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور کو ایک بے مثال کامیابی قرار دیا ، جس میں ہندوستان نے پاکستان کو چار دن کے اندر جنگ بندی کرنے پر مجبور کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوسری ان تمام جنگوں سے مختلف تھی ، جو ہندوستان نے اب تک لڑی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یادگاری اشاعت تاریخی بیان سے بالاتر ہے اور یہ بہادر فوجیوں کے ذاتی تجربات کو بیان کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید جنگ کی انسانی جہت کے بارے میں بھی بصیرت فراہم کرتی ہے ، جس میں قیادت ، ہمت ، دباؤ میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور عزیمت ، حکمت عملی کو کامیابی میں بدل دیتی ہے ۔
یہ کتاب رسمی عسکری تاریخ نویسی کے روایتی انداز سے دانستہ طور پر مختلف ہے۔ جنگ کے بیشتر بیانات میں صدر دفاتر اور آپریشن روم کے نقطۂ نظر کو ترجیح دی جاتی ہے، جہاں کمانڈروں کے فیصلوں کو ریکارڈ کیا جاتا ہے ، تجزیہ کیا جاتا ہے اور اس پر بحث کی جاتی ہے ۔لیکن جنگ کی وہ حقیقی کیفیت، جیسا کہ اسے عملی طور پر محسوس کیا گیا —یعنی لائن آف کنٹرول پر دشمن کے بنکروں کو نشانہ بناتا ہوا سپاہی، حملہ آور ہونے والے ڈرون کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کرنے والا فضائی دفاعی آپریٹر، ہتھیار داغنے کے لمحے کا سامنا کرتا ہوا کاک پٹ میں موجود پائلٹ اور بحری بیڑا ہائی الرٹ پوزیشن میں لے جاتے وقت اپنی ڈیوٹی پر موجود بحری سپاہی — وہ تقریباً ہمیشہ نظروں سے اوجھل رہ جاتی ہے۔
یہ کتاب اس ساخت کو بحال کرنے کی کوشش ہے ۔ جنگ کے زیادہ تر بیانات میں صدر دفاتر اور آپریشن روم کے نقطۂ نظر کو فوقیت دی جاتی ہے اور ان میں جنگی ہوا باز ، بحری چوکیدار ، زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل کےعملہ ، اسپیشل فورسز آپریٹر ، سگنلرز ، لاجسٹشین ، میڈیکل آفیسر اور مشترکہ اور مربوط تنظیموں کے اہلکار شامل ہیں ، جو آپریشن کو ایک ساتھ مربوط کرتے ہیں ۔
اس کتاب کا اجراء ایک رسمی تقریب کے دوران کیا گیا ، جس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی ، چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دیویدی اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے نئی دہلی میں شرکت کی ۔

یہ کتاب سی ڈی ایس کی رہنمائی میں مرتب کی گئی ہے ۔ سروسز کے ذاتی بیانات کو ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسٹریٹجک کمیونیکیشن ، میڈیا اینڈ پبلک انفارمیشن سیل اور ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز کے ذریعے تعاون فراہم کیا جاتا ہے ، جب کہ اشاعت کی مدد یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کے ذریعے فراہم کی گئی ہے ۔
................................
) ش ح – م ش ع - ع ا )
U.No. 7700
(ریلیز آئی ڈی: 2266660)
وزیٹر کاؤنٹر : 17