وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے این ٹی آر گارو کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAY 2026 9:56AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این ٹی آر گارو کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ این ٹی آر کو عوام کی فلاح و بہبود اور حکمرانی کے تئیں ان کی عہد بستگی کے لیے یاد کیا جاتا ہے جس نے ناداروں اور حاشیے پر موجود لوگوں کے وقار کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ سنیما کے لیے این ٹی آر گارو کا تعاون پیڑھیوں کو مسحور کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی اور نظریات ترغیب کا زبردست وسیلہ بنے رہیں گے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
’’عظیم این ٹی آر گارو کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہیں عوام کی فلاح و بہبود اور حکمرانی کے تئیں ان کی عہدبستگی کے لیے یاد کیا جاتا ہے جس نے ناداروں اور حاشیے پر موجود افراد کے وقار کی یقین دہانی کرائی۔ سنیما میں ان کا تعاون پیڑھیوں کو مسحور کرتا رہے گا۔ ان کی زندگی اور نظریات ترغیب کا زبردست وسیلہ بنے رہیں گے۔ میرے دوست چندربابو نائیڈو کی قیادت میں آندھرا پردیش کی این ڈی اے حکومت ان امنگوں اور خواہشات کو آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہے جو انہوں نے عوام الناس کے لیے دل میں سجائی تھیں۔
@ncbn ‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7651
(ریلیز آئی ڈی: 2266203)
وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam