وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ تعلیم کے  اعلیٰ تعلیم کے محکمے نے( اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پالی ٹیکنکس کے اساتذہ کے لیے) اساتذہ کے قومی انعام 2026 کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAY 2026 5:06PM by PIB Delhi

محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے راشٹریہ پُرَسکار پورٹل (www.awards.gov.in) کے ذریعے اساتذہ کے قومی انعام(اعلیٰ تعلیمی ادارے اور پالی ٹیکنکس) 2026 کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) اس ایوارڈ کے لیے ادارہ جاتی شراکت دار ہے۔

یہ انعامات تکنیکی اور غیر تکنیکی اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پالی ٹیکنکس کے مثالی اساتذہ اور فیکلٹی اراکین کو دیے جائیں گے۔

زمرہ جات

زمرہ I: اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ

مندرجہ ذیل وسیع شعبہ جات کی بنیاد پر تین ذیلی زمروں میں تقسیم کیا جائے گا:

ذیلی زمرہ (i): انجینئرنگ و ٹیکنالوجی، آرکیٹیکچر وغیرہ۔

ذیلی زمرہ (ii): خالص علوم، جن میں ریاضی، طبعی علوم، حیاتیاتی علوم، کیمیائی علوم، طب، فارمیسی وغیرہ شامل ہیں۔

ذیلی زمرہ (iii): فنون اور سماجی علوم، ہیومینیٹیز، زبانیں، قانونی علوم، کامرس، مینجمنٹ وغیرہ۔

علوم/مضامین کی فہرست محض رہنمائی کے طور پر ہے اور اس میں وہ تمام دیگر مضامین/شعبہ جات یا ابھرتے ہوئے علمی میدان بھی شامل ہوں گے جو اعلیٰ تعلیم سے متعلق ہوں۔

زمرہ II: پالی ٹیکنک اداروں کے اساتذہ

یہ انعام پوای ٹیکنک اداروں کے مثالی اساتذہ اور فیکلٹی اراکین کو دیا جائے گا۔

یہ ایوارڈ بھارت میں کالجوں، یونیورسٹیوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پالی ٹیکنکس کے باقاعدہ فیکلٹی اراکین کے لیے کھلا ہے جو مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہوں۔ درخواست دہندگان کے پاس انڈرگریجویٹ اور/یا پوسٹ گریجویٹ سطح پر کم از کم پانچ سال کا کل وقتی تدریسی تجربہ ہونا چاہیے اور نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک ان کی عمر 55 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز اور پرنسپلز، خواہ وہ باقاعدہ ہوں یا قائم مقام، اس کے لیے اہل نہیں ہیں۔ تاہم وہ افراد جو ماضی میں ایسے عہدوں پر فائز رہے ہوں اور اس وقت فعال خدمات میں ہوں، اگر ان کی عمر 55 سال سے کم ہو تو وہ اہل ہوں گے۔

نامزدگی کے طریقے (جن بھاگیداری کی بنیاد پر آن لائن طریقہ)

  • خود نامزدگی
  • ادارہ جاتی نامزدگی: اعلیٰ تعلیمی اداروں/پالی ٹیکنکس کے سربراہان (ڈائریکٹر/پرنسپل/وائس چانسلر) کی جانب سے۔
  • ہم رفیق نامزدگی: یونیورسٹی/ادارے/کالج/پالی ٹیکنک کے ساتھیوں کی جانب سے، جہاں نامزد شخص باقاعدہ ملازمت پر ہو۔

تمام نامزدگیاں مقررہ فارمیٹ میں راشٹریہ پُرَسکار پورٹل (awards.gov.in) پر جمع کرائی جائیں گی۔

نامزدگیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ: 05.07.2026

کسی بھی سوال کی صورت میں رابطہ کریں:

ای میل: helpdesknataward26@aicte-india.org

فون: 29581051 -011/ 295811236-011

(صبح 9:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک)

********

ش ح- ت ف-ص ج

U-7626


(ریلیز آئی ڈی: 2265943) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , English , Marathi , हिन्दी