سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے ٹنل انجینئرنگ، ڈھلان کے استحکام اور صلاحیت سازی کے لیے ایڈوانسڈ کنسلٹنسی سپورٹ کے سلسلے میں نارویجن جیو ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

प्रविष्टि तिथि: 22 MAY 2026 3:03PM by PIB Delhi

قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچےکی ترقی کے لیے تکنیکی مہارت کو مضبوط بنانے کی غرض سے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے حال ہی میں اوسلو میں نارویجن جیو ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (این جی آئی)، ناروے کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ شراکت داری جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ اور قدرتی خطرات کے اثرات کو کم کرنے میں این جی آئی کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مہارت کا فائدہ اٹھا کر، بھارت کی قومی شاہراہوں کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے این ایچ اے آئی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو خاص طور پر ارضیاتی طور پر حساس اور مشکل پہاڑی علاقوں میں انجینئرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد سرنگوں کی تعمیر، ڈھلان کے استحکام کے تجزیے،ڈھلانوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی صلاحیت سازی میں اِضافے کے شعبوں میں اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائننگ، جانچ اور نگرانی کے لیے جدید بین الاقوامی مہارت سے استفادہ کرنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت، این جی آئی مختلف کنسلٹنسی خدمات فراہم کرے گا جس میں ٹنل کے منصوبوں کے لیے سائٹ کی خصوصیات کا تعین، آئندہ ٹنل پروجیکٹس کے لیے فزیبلٹی رپورٹس اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) کی تیاری، فعال سرنگوں کی ساختی جانچ اور حفاظتی آڈٹ کے ساتھ ساتھ ممکنہ خطرات کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے موزوں اقدامات کی سفارش کرنے کے لیے ایڈوانسڈ اسلوپ اسٹیبلٹی اسیسمنٹس شامل ہیں۔ اس شراکت داری میں ڈھلانوں کے لیے ان سار ڈیٹا کا تجزیہ و تشریح اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کو بہتر بنانے کے مقصد سے قبل از وقت وارننگ دینے والے نظام کی تیاری بھی شامل ہوگی۔

مزید برآں، یہ مفاہمت نامہ ادارہ جاتی صلاحیت سازی میں اِضافے اور معلومات کے تبادلے پر زور دیتی ہے۔ دونوں ادارے قدرتی خطرات کے اثرات کو کم کرنے سے متعلق تحقیق و ترقی کے اقدامات پر مل کر کام کریں گے۔ مشترکہ ورکشاپس، سیمینارز، تکنیکی تربیتی پروگراموں اور مخصوص تکنیکی لٹریچر کی اشاعت کے ذریعے ہائی وے سیکٹر کی تکنیکی صلاحیتوں کو وسیع کیا جائے گا۔

اگرچہ دونوں ادارے طے شدہ شعبوں میں مل کر کام کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم یہ انتظامات غیر خصوصی اور ہر منصوبے کی بنیاد پر جداگانہ ہوں گے، جس سے ہر فریق کو ضرورت کے مطابق دیگر اداروں کے ساتھ آزادانہ طور پر اشتراک کرنے کی شہولت حاصل رہے گی۔ اس مفاہمت نامہ کی مدت پانچ سال رہے گی۔

این ایچ اے آئی  اور این جی آئی کے درمیان یہ شراکت داری محفوظ، پائیدار اور عالمی معیار کے قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط بنائے گی۔ یہ اشتراک بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پائیدار انجینئرنگ کے طریقوں کے شعبے میں بھارت اور ناروے کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی بھی عکاسی کرتا ہے، جس سے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور طویل مدتی ادارہ جاتی تعاون کو فروغ ملے گا۔

*****

ش ح۔ ک ح –خ م

U.NO.7423


(रिलीज़ आईडी: 2264129) आगंतुक पटल : 33
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada