وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نےزندگی کو آسان بنانے اور کاروبار کو آسان بنانے کے سلسلے میں کابینہ کی ایک میٹنگ کی صدارت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 MAY 2026 12:04PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی وزراء کی کونسل کی ایک مفید میٹنگ کی تفصیلات کا اشتراک کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزراء کی کونسل نےزندگی کو آسان بنانے اور کاروبار کو آسان بنانےسے متعلق قیمتی آراء اور بہترین طریقۂ کار پر غور و خوض کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مباحثوں میں اصلاحات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے پر توجہ دی گئی تاکہ ’’وکست بھارت‘‘کے مشترکہ خواب کو حقیقت بنایا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:

گزشتہ روز وزراء کی کونسل کے ساتھ ایک مفید اجلاس ہوا۔ ہم نے زندگی کو آسان بنانے اور کاروبار کرنے کو آسان بنانے کےتعل سے آراء اور بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ کیا اور یہ بھی زیر غور لایا گیاکہ اصلاحات کو مزید کیسے آگے بڑھایا جائے تاکہ ہمارے مشترکہ وکست بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

 

 

***

 ش ح۔ع و۔ش ا

UN-7411


(ریلیز آئی ڈی: 2263996) وزیٹر کاؤنٹر : 22