ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: جنگلی حیات اور جانوروں کے تحفظ کے اقدامات

प्रविष्टि तिथि: 05 FEB 2026 3:33PM by PIB Delhi

جنگلی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 جنگلی حیات کے تحفظ، حفاظت اور انتظام کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ یہ ایکٹ جنگلی جانوروں کے شکار کو منظم کرتا ہے، محفوظ علاقوں، قومی پارکوں، کنزرویشن ریزروز اور کمیونٹی ریزروز کے قیام کا انتظام کرتا ہے اور اس کی دفعات کی خلاف ورزی کی صورت میں سزاؤں کا بھی تعین کرتا ہے۔

وزارت مرکزی مالی اعانت والی اسکیموں کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے، جیسے کہ ‘جنگلی حیات کے مسکن کی ترقی’ اور ‘پروجیکٹ ٹائیگر اور ایلیفینٹ’، جن کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ اور ان کے مسکن کی بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

یہ اسکیمیں ناگوار انواع کے خاتمے، پانی کے گڑھوں کی تعمیر، گھاس کے میدانوں کے انتظام، آگ سے بچاؤ کے اقدامات، مٹی اور نمی کے تحفظ کے کام، غیر قانونی شکار کے خلاف کیمپوں کی تنصیب اور دیکھ بھال، گشتی ٹیموں، بہتر وائرلیس رابطہ نظام، جنگلی حیات کی طبی دیکھ بھال، جنگلی جانوروں کی نگرانی کے لیے کیمرہ ٹریپس، ڈرون اور ای-نگرانی جیسی ٹیکنالوجی کے استعمال، غیر قانونی دراندازی کی نشاندہی، انسانی-جنگلی حیات تنازعات کے انتظام کے لیے فوری ردعمل ٹیموں تک معلومات پہنچانے کے لیے ابتدائی وارننگ سسٹم اور کمیونٹی کو شامل کرنے والی ماحولیاتی ترقیاتی سرگرمیوں جیسے اقدامات کی حمایت کرتی ہیں۔

شیر، ہاتھی، ڈولفن جیسے اہم انواع کا تحفظ منصوبہ جاتی انداز میں کیا جاتا ہے، جیسے پروجیکٹ ٹائیگر، پروجیکٹ ایلیفینٹ، پروجیکٹ لائن، پروجیکٹ سنو لیپرڈ اور پروجیکٹ ڈولفن۔ انواع کے مخصوص جزو کے تحت ‘خطرے سے دوچار انواع اور ان کے مسکن کو بچانے کے لیے بحالی پروگرام’ کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 24 منتخب خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ کے لیے ہدف شدہ اقدامات کے لیے مدد فراہم کی جاتی ہے۔

جنگلی حیات کی آبادی کا اندازہ متعلقہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے وقتاً فوقتاً کرتی ہیں۔ منتخب اہم انواع کی آبادی کا قومی سطح پر بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔ برفانی تیندوے اور دریائی ڈولفن کا پہلی بار سائنسی اندازہ کیا گیا، جس سے ملک میں 718 برفانی تیندووں اور 6327 دریائی ڈولفن کی موجودگی کا اندازہ حاصل ہوا۔ 2022 کے آل انڈیا ٹائیگر اسسمنٹ کے مطابق ببر شیر (ٹائیگر) کی آبادی میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 3682 (حد: 3167–3925) ہے، جبکہ 2018 کے اندازے کے مطابق یہ 2967 (حد: 2603–3346) تھی۔ اس کے علاوہ، ‘انڈیا اسٹیٹس آف لیوپارڈز-2022’ رپورٹ کے مطابق ملک میں تیندووں کی تعداد 13,874 (حد: 12,616–15,132) ہے، جبکہ 2018 کی رپورٹ میں یہ 12,852 (12,172–13,535) تھی۔

اس کے علاوہ جنگلی حیات کے تحفظ، پھیلاؤ اور ترقی کے مقصد سے ملک میں محفوظ علاقوں کا ایک نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔ محفوظ علاقوں کی تعداد 2020 میں 981 سے بڑھ کر 2025 میں 1134 ہو گئی ہے۔ اسی طرح اسی عرصے میں ٹائیگر ریزرو کی تعداد 50 سے بڑھ کر 58 اور ہاتھی ریزرو کی تعداد 30 سے بڑھ کر 33 ہو گئی ہے۔ مزید یہ کہ ماحولیاتی رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے 32 ٹائیگر کوریڈورز اور 150 ہاتھی کوریڈورز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ قومی پارکوں، محفوظ علاقوں، ٹائیگر ریزرو اور ہاتھی ریزرو کے لیے مینجمنٹ ایفیکٹیونس اسیسمنٹ (ایم ای ای) بھی کیا گیا ہے تاکہ انتظامی مؤثریت کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ م ع ن ۔ ج

uno-7374


(रिलीज़ आईडी: 2263638) आगंतुक पटल : 28
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil , Telugu