ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ نیلم شامی راؤ، سیکریٹری، وزارتِ ٹیکسٹائل نے بھارت ٹیکس 2026 موبائل ایپ کا آغاز کیا


‘بھارت ٹیکس ایپ ایک ہموار اور آسان نظام فراہم کرے گی جس کے ذریعے ایونٹ میں رہنمائی، نمائش کنندگان کی تلاش، بی ٹو بی ملاقاتیں، ڈیجیٹل بیج، لیڈ کیپچر اورمصنوعی ذہانت  پر مبنی مدد حاصل ہو سکے گی’

یہ ایپ بھارت کے سب سے بڑے عالمی ٹیکسٹائل ایونٹ میں ٹیکسٹائل شعبے سے وابستہ افراد کے لیے ایک متحد ڈیجیٹل معاون کے طور پر کام کرے گی

بھارت ٹیکس 2026، 14 تا 17 جولائی 2026 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 MAY 2026 2:25PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ نے آج بھارت کے سب سے بڑے عالمی ٹیکسٹائل ایونٹ میں خریداروں ، بین الاقوامی مندوبین ، مقررین ، سورسنگ کنسلٹنٹس ، شراکت داروں ، نمائش کنندگان اور زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے  کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک متحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھارت ٹیکس 2026 ایونٹ ایپ لانچ کیا ۔

 

آفیشل بھارت ٹیکس 2026 ایپ ایونٹ کے ڈیجیٹل-فرسٹ اپروچ کی عکاسی کرتا ہے اور کاروباری میچ میکنگ کو مضبوط بنانے ، حاضرین کے تجربے کو بہتر بنانے ، ڈیٹا پر مبنی مشغولیت کو فعال کرنے اور بھارت ٹیکس 2026 کے مجموعی پیمانے اور عزائم کی حمایت کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔
یہ ایپ بھارت ٹیکس 2026 کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل معاون کے طور پر تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے رجسٹرڈ شرکاء ایونٹ سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، نمائش کنندگان کو تلاش کر سکیں گے، ملاقاتوں کا شیڈول بنا سکیں گے، مقام کی رہنمائی حاصل کر سکیں گے، لیڈز کو محفوظ کر سکیں گے، علمی اجلاس  تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور ایک ہی موبائل انٹرفیس کے ذریعے حقیقی وقت کی تازہ معلومات حاصل کر سکیں گے۔

یہ ایپ تمام متعلقہ فریقوں، یعنی نمائش کنندگان، مقررین، بین الاقوامی مندوبین، بیرونِ ملک خریداروں، ملکی تھوک خریداروں، سورسنگ کنسلٹنٹس اور عام زائرین کے لیے ذاتی نوعیت کی رسائی، معلوماتی مناظر اور باہمی رابطے کے خصوصی ذرائع فراہم کرتی ہے۔

ایپ کی ایک اہم خصوصیت اس کا اے آئی اسمارٹ اسسٹنٹ ہے، جسے شرکاء کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ایک مکالماتی رہنما کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ صارفین سادہ زبان میں ایونٹ سے متعلق سوالات پوچھ سکیں گے اور انہیں ایونٹ، مقام، شیڈول، راستوں اور دیگر اہم امور کے بارے میں متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ توقع ہے کہ یہ سہولت ایک آسان اور فوری ردِعمل دینے والے ڈیجیٹل انٹرفیس کے ذریعے بھارتی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے شرکاء کی معاونت کرے گی۔

یہ ایپ اپنے نیٹ ورکنگ اور میٹنگ ماڈیولز کے ذریعے منظم کاروباری روابط کو بھی فروغ دے گی۔ نمائش کنندگان، خریدار اور مندوبین متعلقہ شراکت داروں کو تلاش کر سکیں گے، ملاقاتوں کا شیڈول طے کر سکیں گے، اپنی دستیابی کا انتظام کر سکیں گے، میٹنگ کی درخواستیں وصول کر سکیں گے اور طے شدہ ملاقاتوں کی نگرانی کر سکیں گے۔ لیڈ والیٹ اور کیو آر کوڈ پر مبنی لیڈ کیپچر کی سہولت نمائش کنندگان اور شرکاء کو ڈیجیٹل بیجز اسکین کرنے اور ایونٹ کے بعد رابطے کے لیے منظم معلومات محفوظ کرنے میں مدد دے گی۔

ایپ بھارت منڈپم میں جدید رہنمائی اور راستہ تلاش کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔ شرکاء فلور پلانز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، اسٹالز تلاش کر سکیں گے، کمپنیوں کا پتہ لگا سکیں گے اور مقام کے اندر مخصوص اسٹال تک پہنچنے کے لیے رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔

عالمی خریداروں اور تجارتی زائرین کے لیے نمائش کنندگان کی تلاش کا ماڈیول مختلف زمروں کے تحت منظم انداز میں تلاش اور فلٹرنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔ صارفین کمپنیوں کو نام، مصنوعات کے زمرے اور نمائش کنندہ کی قسم کے مطابق تلاش کر سکیں گے، جس سے ٹیکسٹائل ویلیو چین میں مطلوبہ مصنوعات اور کاروباری ضروریات کے مطابق مؤثر سورسنگ اور مؤثر کاروباری روابط ممکن ہو سکیں گے۔

یہ ایپ براہِ راست ایونٹ ایجنڈا اور علمی اجلاس تک بھی رسائی فراہم کرے گا، جس سے شرکاء مکمل کانفرنس شیڈول دیکھ سکیں گے، اپنی ذاتی ترجیحی فہرست تیار کر سکیں گے اور اجلاس  سے متعلق بروقت اطلاعات حاصل کر سکیں گے۔ اس سے بھارت ٹیکس 2026 کے تحت منعقد ہونے والے پالیسی مذاکرات، صنعتی مباحثوں اور علمی سرگرمیوں میں بہتر شرکت کو فروغ ملے گا۔

بھارت ٹیکس ایپ تک رسائی  حاصل کرنے کے لیے لنک ی یہاں موجود ہے: https://onelink.to/zcrm4s ۔

بھارت ٹیکس 2026 کا اہتمام حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت کے تعاون سے 11 ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں اور صنعتی اداروں ،بھارت ٹیکس ٹریڈ فیڈریشن کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔وزیرِ اعظم کے  5ایف  وژن ، فارم سے فائبر، فائبر سے فیکٹری، فیکٹری سے فیشن اور فیشن سے فارن  سے متاثر یہ ایونٹ بھارت کو عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد، پائیدار اور اختراعات پر مبنی ٹیکسٹائل سورسنگ اور سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر پیش کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں14 سے  17 جولائی 2026 تک منعقد ہونے والے بھارت ٹیکسٹ 2026 میں 7000 سے زیادہ بین الاقوامی خریداروں اور عالمی ٹیکسٹائل ماحولیاتی نظام سے تعلق رکھنے والے 1,30,000 سے زیادہ تجارتی زائرین کویکجا کرنے کی توقع ہے ۔ اس تقریب میں ہندوستان کے مربوط ٹیکسٹائل ویلیو چین کی نمائش کی جائے گی ، جس میں ریشے ، دھاگے ، کپڑے ، ملبوسات ، گھریلو ٹیکسٹائل ، تکنیکی ٹیکسٹائل ، ہینڈلوم ، دستکاری ، پائیدار ٹیکسٹائل اور ذہین مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز شامل ہیں ۔ بھارت ٹیکس ایکسپو 2026 کے بارے میں مزید معلومات www.bharat-tex.com پر دستیاب ہے۔

*****

 (ش ح ۔ت ف ۔م ذ)

U. No.7313


(ریلیز آئی ڈی: 2263227) وزیٹر کاؤنٹر : 15