صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے دستکاروں اور بنکروں کے ایک گروپ نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی


دستکار اور بنکر  برادری زندہ ورثے کی روشن مثال ہیں: صدر دروپدی مرمو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 MAY 2026 5:18PM by PIB Delhi

شمال مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے دستکاروں اور بنکروں کے ایک گروپ نے آج (19 مئی 2026) راشٹرپتی بھون میں صدرِ ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

یہ وہی دستکار اور بنکر تھے جنہوں نے 26 جنوری 2026 کو منعقد ہونے والی‘ایٹ ہوم’ تقریب کے لیے دعوتی کِٹ تیار کرنے اور شمال مشرقی خطہ کے متنوع ثقافتی و فنی ورثہ کی نمائش میں حصہ لیا تھا۔ مثال کے طور پر ناگالینڈ کے دستکاروں نے کیلے کے ریشے اور بانس سے ٹوکریاں تیار کیں، آسام کے بنکروں نے اسٹولز بنائے، منی پور کے دستکاروں نے سیاہ مٹی کے برتن تیار کیے، جبکہ سکم کے دستکاروں نے قدرتی فائبر سے مصنوعات تیار کیں۔

ملاقات کے دوران دستکاروں اور بنکروں نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ‘ایٹ ہوم’ استقبالیہ کے لیے کام کرنے کے اپنے تجربات شیئر کیے اور اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

آسام، ناگالینڈ، میزورم، منی پور، تری پورہ، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور سکم سے تعلق رکھنے والے دستکاروں اور بنکروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدرِ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ قدرتی حسن سے بھرپور ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دستکاروں اور بنکروں کو سہولت اور معاونت فراہم کی جائے تاکہ ان کا فنی علم زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے اور وہ خود کفیل بن سکیں۔

انہوں نے دستکاروں اور بنکروں کی طرف سے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ  ملک کے زندہ ثقافتی ورثے کی روشن مثال ہیں۔ صدرجمہوریہ نے انہیں ترغیب دی کہ وہ ان قیمتی روایات کو آنے والی نسلوں تک منتقل کریں تاکہ یہ ورثہ محفوظ رہے اور مزید پروان چڑھے۔

ملاقات کے بعد دستکاروں اور بنکروں نے راشٹرپتی بھون کا دورہ کیا، جس میں امرت اُدیان  کا دورہ بھی شامل تھا۔

 

********

ش ح- ظ الف- ج

UR- 7268


(ریلیز آئی ڈی: 2262913) وزیٹر کاؤنٹر : 11